جنوبی کوریا کی ایک خاتون موبائل پر دیکھنے کی وجہ سے سمندر میں جا گری

Ameen Akbar امین اکبر منگل 19 جون 2018 23:21

جنوبی کوریا کی ایک خاتون موبائل پر دیکھنے کی وجہ سے سمندر میں جا گری
کوریا کوسٹ گارڈز نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ اتوار کے روز جنوبی جیولا صوبے میں رات ساڑھے نو بجے کے قریب نارتھ پورٹ موکپو کے سامنے دو افراد  سمندر میں گر گئے۔
واقعے کی اطلاح ملنے کے 4 منٹ بعد ہی کوسٹ گارڈ موقع پر پہنچ گئے  اور کم نامی 56 سالہ مرد اور پارک نامی  46 سالہ خاتون کو بچا لیا ، جو اس دوران  گھاٹ کی دیوار کو پکڑے ہوئے تھے۔ اگرچہ ان دونوں کو کسی قسم کا کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا تھا اس کے باوجود انہیں ہائپوتھرمییا اور ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)


بعد میں بتایا گیا کہ پارک اپنی فیملی کے ساتھ سیر کر رہی تھی۔ جب چلتے ہوئے اس کی تمام تر توجہ اپنے موبائل فون پر مرکوز تھی تو وہ سمندر میں جا گری۔
اس کا شوہر اسے بچانے کے لیے اس کے پیچھے سمندر میں کود گیا لیکن اس وقت دیوار پکڑنے سے بہتر طریقہ اور کوئی راستہ  نہ تھا لہذا دونوں نے اسے ہی پکڑ لیا۔
کوسٹ گارڈ حکام میں سے ایک کا کہنا تھا٬ "سمندر کے نزدیک ایک چھوٹی سی غلطی کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔" ۔ کوسٹ گارڈ نے چلتے وقت موبائل فون استعمال کرنے سے باز رہنے کی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu