75 سال پہلے سٹاپ سائن بورڈ چرانے والے شخص نے 90 سال کی عمر میں اپنے کیے پر معافی مانگ لی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 26 جون 2018 00:00

75 سال پہلے سٹاپ سائن بورڈ چرانے والے شخص نے 90 سال کی عمر میں اپنے کیے پر معافی مانگ لی
پنی غلطی پہ پشیماں ہوکے معافی طلب کرنا یقیناً بہت جرات مندانہ اقدام ہے۔ ٹیکساس، امریکہ میں 90 سالہ بوڑھے نے احساس جرم کے ساتھ زندگی گزارنے کے بعد آخرکار اپنے اس جرم پہ معافی مانگ لینے کو ترجیح دے دی جو انہوں نے اپنی نوعمری میں کیا تھا۔
اوتاہ میں مڈویل شہر کو ایک معذرتی خط موصول ہوا ہے جس کے ساتھ 50 ڈالر کا نوٹ بھی موجود تھا۔ یہ خط کسی نامعلوم شخص کی طرف سے تھا ۔

خط میں انہوں نے اپنی نوعمری میں ایک سٹاپ سائن بورڈ چرایا تھا اور اب معذرتی پیغام کے ساتھ 50 ڈالر جرمانہ کی ادائیگی کی تھی۔ بوڑھے  شخص نے لکھا تھا کہ اس نے اس وقت سٹاپ سائن چرایا تھا جب وہ ناسمجھ لڑکا تھا۔
مڈویل شہر کی طرف سے یہ  خط ٹویٹر پر پوسٹ کیا گیا جس کے الفاظ یہ ہیں:
"میں تقریباً 90 سال کا ہوں اور نوجوانی میں کی گی چند چیزیں مجھے اب بھی غمزدہ کر دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

میری خواہش ہے کہ خدا مجھے معاف کر دے، اس لیے مجھے افسوس ہے اور میں حقیقتاً اس کا ازالہ کرنا چاہتا ہوں۔"  اس نے خط کے ساتھ ہی 50 ڈالر کا نوٹ بھی بھیجا جسے انہوں نے اپنی نوجوانی کی بے وقوفانہ حرکت کا ہرجانہ قرار دیا۔  مڈویل پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو مخاطب کر کے لکھے گئے اعترافی خط میں انہوں نے خود کو "آزردہ شہری" کے طور پر بیان کیا۔
مڈویل شہر کے میئر، رابرٹ ہیل، نے اندازاً لگایا کہ مذکورہ چوری آج سے تقریباً 75 سال پہلے کی گئی تھی۔

انہوں نے فوکس 13 نیوز کو بتایا، "انہوں  نے 50 ڈالر سے زیادہ ادائیگی کی تھی کیونکہ وہ ان 75 سالوں میں وہ اپنے کندھوں پہ (احساس ندامت کا) بوجھ اٹھائے پھر رہے تھے "
حکام اس شخص سے رابطہ قائم کرنا چاہتے تھے لیکن مذکورہ خط پر کسی قسم کا کوئی پتہ نہیں دیا گیا تھا۔ اب انہیں امید ہے کہ مذکورہ شخص نے خود کو اس غلطی پر معاف کر دیا ہوگا اور وہ باقی زندگی سکون سے گزار سکے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu