کھانے سےناخوش عورت نے چینی ریسٹورنٹ کے مالک کا کان کھا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 جولائی 2018 23:46

کھانے سےناخوش عورت نے چینی ریسٹورنٹ کے مالک کا کان کھا لیا
ماؤنٹ کلمنز، مشی گن کے ایک چینی ریسٹورنٹ میں  آنے والی خاتون اپنے آرڈر سے اتنی ناخوش ہوئی کہ اس نے ریسٹورنٹ کے مالک کا کان کھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق 28 جون  کو جیڈ اینڈرسن  نے چائنا ون ریسٹورنٹ میں کھانے کا آرڈر دیا۔ ڈپٹی کے مطابق 24 سالہ اینڈرسن کو کھانا پسند نہ آیا تو وہ شکایت کرنے کاؤنٹر کی طرف گئی، جہاں ریسٹورنٹ کا مالک اپنی بیوی کے ساتھ موجود تھا۔

مالک کواینڈرسن کی بات سمجھنے میں دشواری ہوئی تو اس نے اپنے بیٹے کو بلا لیا۔ مالک کے  تقریباً آٹھ دس سال کے بیٹے نے اینڈرسن کی بات ترجمہ کر کے اپنے باپ کو سمجھانے کی کوشش کی۔ اسی دوران اینڈرسن نے اپنا کھانا پھینکا اور بچے کو دھکا دے دیا۔ اس کے بعد اینڈرسن مالک کی بیوی پر چڑھ دوڑی لیکن مالک بیچ میں آگیا۔

(جاری ہے)

اس پر اینڈرسن نے اس کے کان پر کاٹ لیا، جس سے کان کا کچھ حصہ الگ ہوگیا ۔

اسی دوران مالک کے خوفزدہ بیٹے نے 911 پر کال کر کے مدد بلائی۔ کچھ دیر بعد ڈپٹی وہاں پہنچے تو مالک اور اس کی بیوی کو ہسپتال پہنچایا۔ مالک کی بیوی کے سر پر چوٹیں لگی تھی۔
حکام کا کہنا ہے اینڈرسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت اینڈرسن کا چھوٹا بچہ گھر میں تنہا تھا، اینڈرسن نے اپنے بچے کو بغیر کسی کی نگرانی کے گھر چھوڑا تھا۔ حکام نے اینڈرسن کے بچے کو ذمہ دار بالغ کے سپرد کر دیا۔
ڈآکٹروں کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ کے مالک کا کان دوبارہ جڑ جائے گا جبکہ اینڈرسن پر جو مختلف دفعات عائد کی گئی ہیں، ان پر اسے 10 سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu