7 ماہ کی بچی اپنے گھنےاور تیزی سے بڑھتے بالوں کی وجہ سے انٹرنیٹ پر چھا گئی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 23 جولائی 2018 23:46

7 ماہ کی بچی اپنے گھنےاور تیزی سے بڑھتے بالوں کی  وجہ سے انٹرنیٹ پر چھا گئی
کچھ لوگ سوشل میڈیا پر ہزاروں فالورز بنانے میں کئی سال لگا دیتے ہیں لیکن چند ماہ کی  بچی  کے انسٹاگرام پر 70 ہزار سے زیادہ فالورز ہیں۔یہ سب اس بچی کے بالوں  کے دیوانے ہیں۔
انسٹاگرام پر  @BabyChanko وہ پہلی بچی نہیں جس کے بال گھنے ہیں لیکن وہ ایسی حیرت انگیز بچی ضرور ہیں، جس کے بال دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔

جب وہ چار ماہ کی تھیں تو اُن کی والدہ نے ان کے لمبے بالوں کی تصاویر پوسٹ کرنے کےلیے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنا لیا۔ چند ماہ میں ان کے فالورز کی تعداد 40 ہزار ہوگئی لیکن گزشتہ چند دنوں میں اُن کی تصاویر وائرل ہونے پر ان کے فالورز تقریباً دوگنے ہو گئے ہیں۔
@BabyChanko کی تصاویر دیکھیں تو یقین نہیں آتا کہ وہ صرف 7 ماہ کی ہیں۔ اس کی وجہ انکے بالغ انسانوں جیسے بال ہیں۔

(جاری ہے)

اگر ان کے بالوں کے بڑھنے کی رفتار یہی رہی تو وہ ایک دن حقیقی زندگی کی روپانزل بن جائیں گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ BabyChanco کی مقبولیت بڑھنے سے ان کا مالی فائدہ بھی ہو رہا ہے۔ اب سپانسر ان کی پوسٹ پر ٹیگ یا مینشن ہونے کے لیےلائن لگائے ہوتے ہیں۔
BabyChanco کی چند تصاویر آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu