فن لینڈ میں نیشنل سلیپی ہیڈ ڈے پر دیر تک سونے والوں کو انوکھی سزا ملتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 28 جولائی 2018 23:50

فن لینڈ میں  نیشنل سلیپی ہیڈ ڈے پر دیر تک سونے والوں کو انوکھی سزا ملتی ہے

آپ نے کبھی نیشنل سلیپی ہیڈ ڈے(National Sleepy Head Day) کے بارے میں نہیں سنا ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ دن صرف فن لینڈ میں منایا جاتا ہے۔ ہرسال کی طرح اس سال بھی 27 جولائی یہ دن منایا گیا۔
اس دن گھر میں دیر تک سونے والوں کو کافی ”ظالمانہ“ طریقے سے نیند سے جگایا جاتا ہے۔ اس دن گھر میں جو بھی سب سے آخر تک سو رہا ہو، اسے باقی افراد پلنگ سمیت اٹھا کر سمندر یا کسی جھیل میں پھینک دیتے ہیں۔

اگر کوئی اپنے رشتہ داروں یا دوستوں کا زیادہ ہی پیارا ہو تو اس کے ساتھ رحمدلانہ سلوک کیا جاتا ہے۔ اس پر صرف پانی انڈیل کر جگایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن سب سے آخر میں جاگنے والے کو سست تصور کیا جاتا ہے۔
فن لینڈ میں یہ دن اصحاب کہف کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اصحاب کہف ایک غار میں کئی صدیوں تک سوئے رہے تھے اور 450 عیسوی میں جاگے تھے، اصحاب کہف کو عیسائیت میں بھی مقدس ہستیاں مانا جاتا ہے۔

فن لینڈ کے لوگ زیادہ دیر تک سونے والوں کو پانی میں ڈال کر اٹھاتے ہیں اور پھر مذاق میں کہتے ہیں کہ اگر اسے نہ اٹھایا جائے تو یہ سالوں سویا رہے۔
یہ دن سارے فن لینڈ میں ہی منایا جاتا ہے لیکن نانتالی میں لوگوں کا جوش وخروش دیکھنے والا ہوتا۔ اس ٹآؤن میں 27 جولائی کو اگر کوئی صبح 7 بجے تک نہ جاگے تو مشکل میں گرفتار ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu