چینی یونیورسٹی نے وائی فائی کا پاسورڈریاضی کی مساوات کی صورت میں عام کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 ستمبر 2018 23:55

چینی یونیورسٹی نے وائی فائی کا پاسورڈریاضی کی مساوات کی صورت میں عام کر دیا
بعض دفعہ وائی فائی کا حصول ایک مسئلہ بن جاتا ہے لیکن چینی یونیورسٹی کے  طلباء کےلیے یہ حقیقت میں مسئلہ ہے، اور مسئلہ بھی ریاضی کا ، جسے حل کرتے ہوئے بہت سے طلباء کی جان جاتی ہے۔
نانجنگ یونیورسٹی آف ایروناٹکس اینڈ آسٹروناٹکس (این یو اے اے ) کے کیفے ٹیریا میں وائی فائی تک رسائی صرف ان لوگوں کو ملتی ہے، جو  کیلکولس کی پیچیدہ مساوات کو حل کرتےہیں۔

اس مساوات کا جواب ہی وائی فائی کا پاس ورڈ ہے۔
اس مساوات کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی کافی وائرل ہوگئی ہے اور انٹرنیٹ صارفین بھی اسے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ مساوات اتنی مشکل ہے کہ ایک انٹرنیٹ صارف کے مطابق ، وہ اسے حل کرنے کی بجائے اپنا موبائل ڈیٹا استعمال کرنے کو ترجیح دے گا۔
آخر کار ایک صارف نے اس مساوات کو حل کیا، جس کے بعد یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء اسے استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)


اس یونیورسٹی کے طلباء کی مشکل یہیں ختم نہیں ہوتی۔ یونیورسٹی کے لائبریری ریسٹورنٹ میں انتظامیہ نے موسیقی کے سروں کو تحریری شکل دی ہوئی ہے اور طلباء کو یہ پہیلی بھی حل کرنا پڑتی ہے۔
یونیوسٹی کے ایک استاد کا کہنا ہے کہ این یو اے اے کے طلباء بہت ذہین ہیں۔ وہ نئی چیزوں سے محبت کرتے ہیں۔ یہ ان کے لیے تفریح ہے۔
سکول کی کیٹرنگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دو مختلف شعبوں کے مسلے حل کر کے طلباء کی مختلف موضوعات میں مہارت بڑھتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu