ناخن تراشی کا انوکھا طریقہ۔ سیلون نے ناخنوں کو ہاتھ کی شکل دے دی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:07

ناخن تراشی کا انوکھا طریقہ۔ سیلون نے ناخنوں کو ہاتھ کی شکل دے دی

آپ نے ناخنوں  کی تراش خراش کے  بہت سے ڈیزائن  دیکھے ہونگے لیکن ناخن تراشی کا یہ طریقہ دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
اس طریقے میں انگلی کے ناخن کو پورے ہاتھ کی شکل  دی جاتی ہے۔ ناخنوں کے ہاتھ بنا کر ان کی  باقاعدہ انگلیاں بھی بنائی جاتی ہیں۔
نیل سنی (Nail Sunny) نامی ایک سیلون نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے، جن میں ہاتھوں جیسے ناخنوں کو دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں  ناخنوں کو ہاتھوں کی شکل دیتے بھی دکھایا گیا ہے اور بعد میں  انہیں ختم کرتے بھی دکھاگیا ہے۔ناخنوں کے ہاتھوں کی انگلیاں بننے کی وجہ سے ایک ہی  ہاتھ  پر کئی ہاتھ کافی عجیب معلوم ہوتے ہیں۔
اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں بار دیکھ چکے ہیں۔ صارفین نے ویڈیو پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے اسے قابل نفرت قرار دیا ہےتو کچھ صارفین کو یہ کافی اچھے بھی لگے ہیں۔

ناخن تراشی کا انوکھا طریقہ۔ سیلون نے ناخنوں کو ہاتھ کی شکل دے دی

Browse Latest Weird News in Urdu