سکریبل ڈکشنری میں 300 نئے الفاظ کا اضافہ

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 ستمبر 2018 23:27

سکریبل ڈکشنری میں 300 نئے الفاظ کا اضافہ

سکریبل ڈکشنری میں 300 نئے الفاظ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سکریبل میں اب OK اور ew بھی قابل قبول ہونگے ۔ ڈکشنری میں جو دوسرے غیر معمولی الفاظ شامل کیے  گئے ہیں، ان میں Qapik بھی شامل ہے۔ یہ آذربائیجان کی کرنسی کا یونٹ ہے، جسے اب سکریبل میں استعمال کرنے کی اجازت ہے۔یعنی آپ  q (جو 10 پوائنٹ کا حرف ہے )   کو بغیر u کے استعمال کر سکتے ہیں۔
میریام ویبسٹر کے ایک ایڈیٹر اور لغت نویس پیٹر سوکولووسکی کا کہنا ہے کہ لوگ کافی مدت سے سکریبل میں OK شامل کرنے کا انتظار کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دو حرفی  اور سہ حرفی الفاظ ہی گیم کی جان ہیں۔

(جاری ہے)

یو ایس آفیشل سکریبل ڈکشنری میں جو نئے الفاظ شامل کیے گئے ہیں، ان میں Twerk، sho ، listicle، aquafaba،  beatdown،  zomboid، yowza، sheeple، wayback، bokeh، botnet، emoji،  facepalm، frowny، hivemind، puggle اور nubber شامل ہیں۔
امریکی کمپنی میریام ویبسٹر نے پہلی بار 1976 میں آفیشل سکریبل ڈکشنری جاری کی تھی، اس ڈکشنری میں اب 300 نئے الفاظ شامل کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ڈکشنری میں  کی گئی  ان تبدیلیوں سے فی الحال برطانوی کھلاڑی فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
ایسوسی ایشن آف برٹش سکریبل پلیئرز کی ترجمان نتالی زولٹی نے بی بی سی کو بتایا کہ برطانوی ڈکشنری، کولنز آفیشل سکریبل  ورڈز کو اگلے سال اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

سکریبل ڈکشنری میں 300 نئے الفاظ کا اضافہ

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu