سانز فارگیٹیکا۔ ایک ایسا فونٹ جو آپ کو پڑھا ہوا یاد کرنے میں مدد دیتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:52

سانز فارگیٹیکا۔ ایک ایسا فونٹ جو آپ کو پڑھا ہوا یاد کرنے میں مدد دیتا ہے
کرداری علوم (behavioral science) اور ٹائپو گرافی کے محققین اور ڈیزائنر نے سانز فارگیٹیکا(Sans Forgetica) کے نام سے ایک فونٹ ڈویلپ کیا ہے۔ اس فونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے پڑھتے ہوئے قاری کو الفاظ پر کچھ زیادہ وقت صرف کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ قارئین کو لکھی ہوئی تحریر یاد ہو جاتی ہے۔
اس فونٹ کو ایک دوسرے فونٹ البیون(Albion) کی بنیاد پر بنایا گیا ہے لیکن مقاصد کے حصول کے لیے اصل فونٹ میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اس فونٹ کو میلبورن، آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی نے بنایا ہے۔ ماہرین کو امید ہے کہ یہ فونٹ امتحان کی تیاری کرنے والے طلباء کی خاصی مدد کرےگا۔
کرداری معاشیات کے ماہر جو پیریمین نے ڈویچے ویلے کو بتایا کہ انہوں نے نفسیاتی نظریات کے مخصوص اصولوں اور ڈیزائنگ کے نظریات کے مخصوص اصولوں کو یکجا کر کے پہلی بار فونٹ بنایا ہے۔

(جاری ہے)


اگر قارئین فونٹ سے زیادہ مانوس ہو جائیں تو وہ بس الفاظ پڑھتے ہوئے آگے بڑھتے رہتے ہیں اور ان کا دماغ الفاظ سے متعلق یاد کو یادداشت کا حصہ نہیں بناتا۔

بعض دفعہ فونٹ ایسا ہوتا کہ اسے پڑھنے میں دماغ کو کافی مشکل ہوتی ہے۔سانز فارگیٹیکا کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ قارئین کو پڑھی ہوئی معلومات یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
ایک تجربے میں 96 شرکا نے 3 مختلف فونٹس میں لکھے گئے الفاظ یاد رکھے۔ انہوں نے 69 فیصد الفاظ وہ یاد رکھے جو سانز فارگیٹیکا میں لکھے گئے تھے جبکہ 61 فیصد یاد رکھے گئے الفاظ دوسرے فونٹس کے تھے۔

ایک دوسرے تجربے میں 303 طلبا نے اس فونٹ میں لکھے گئے 57 فیصد الفاظ اور 50 فیصد دوسرے فونٹس کے الفآظ یاد رکھے۔
تجربات سے پتا چلتا ہے کہ سانز فارگیٹیکا فونٹ آپ کو ہاتھی جیسی یادداشت کا مالک نہیں بناتا بلکہ الفاظ یاد رکھنے میں کچھ حد تک مدد ضرور کرتا ہے۔ اس فونٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu