41 سالہ شخص گزشتہ 37 سالوں سے ہر روز ڈنر میں پیزا کھاتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 16 اکتوبر 2018 23:54

41 سالہ شخص گزشتہ 37 سالوں سے ہر روز ڈنر میں پیزا کھاتا ہے

مائیک رومن کا تعلق نیوجرسی سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے استاد ہیں۔ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران ان کی کھانے کی غیر معمولی عادت سامنے آئی ہے، جس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ 41 سالہ مائیک گزشتہ 37 سالوں سے ہر روز کم از کم  ایک پیزا لازمی کھاتے ہیں۔
مائیک کا پیزا کے ساتھ یہ طویل عشق تین یا چار سال کی عمر میں شروع ہوا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اس کی شروعات کے حوالے سے انہیں خود بھی کچھ یاد نہیں۔

بظاہر یہی نظر آتا ہے کہ جب اُن کی والدہ نے پہلی بار انہیں اٹالین ڈش سے متعارف کرایا تو وہ روز ہی اس کا تقاضا کرنے لگے۔ شروع میں تو ان کے والدین نے انہیں دوسری چیزیں کھانے پر قائل کرنے کی کوشش کی لیکن پھر وہ بھی تھک ہار کر انہیں پیزا کھلانے لگے۔ مائیک کا بچپن، لڑکپن اور جوانی دن میں کم از کم ایک پیزا کھاتے گزری۔

(جاری ہے)


رپورٹ کے مطابق پہلے مائیک دن میں تینوں وقت ہی صرف پیزا ہی کھاتے تھے لیکن کچھ سالوں سے وہ دن میں پیزا یا سینڈوچ کھاتے ہیں لیکن ڈنر میں وہ لازمی پیزا کھاتے ہیں۔


مائیک نے پچھلے سال اپنی شادی کے دن بھی پیزا کھایا اور اروبا میں اپنے ہنی مون کے دوران بھی روز ایک پیزا کھاتے رہے۔ مائیک کا کہنا ہے کہ ان کی اس عادت کی وجہ سےان کا کیلسٹرول تو بڑھا تھا لیکن مجموعی طور پر وہ تندرست ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu