جاپانی فنکارہ نے روشن حروف والی کتاب بنالی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 20 اکتوبر 2018 23:52

جاپانی فنکارہ نے روشن حروف والی کتاب بنالی

ایک جاپانی فنکارہ نے ایسی کتاب بنائی ہے، جس کےحروف جتنا آگے پڑھتے جائیں، اتنے ہی زیادہ روشن ہوتے جاتے ہیں۔
اوکا اہاشی جاپان کی ایک آرٹ یونیورسٹی میں ڈیزائنگ کے بارے میں پڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی کلاس اسائمنٹ کے طور پر ایک حیرت انگیز کتاب بنائی ہے۔ یہ کتاب ایک ناول کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔ یہ ناول بھی انہوں نے خود ہی تحریر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کتاب کی تخلیق میں مرکزی خیال یہ ہے کہ چمکدار حروف کو روشن صفحات میں ضم کر دیا جائے گا اور قاری جیسے جیسے کتاب کے اختتام تک پہنچے کتاب کے حروف اور صفحات روشن سے روشن تر ہوتے جائیں۔ اوکا نے اپنے خیال کو قابل عمل ثابت کرنے کے لیے فی الحال اس کتاب کے اختتامی صفحات بنائے ہیں۔   
اس روشن کتاب کو بنانے کے لیے فنکارہ نے پہلے تو صفحات میں لیزر کٹر کی مدد حروف کے مطابق کٹنگ کی اس کے بعد ان صفحات کو ایل ای ڈی سٹریپ پر لگا دیا۔

جب ایل ای ڈی کو روشن کیا جاتا ہے لگتا ہے جیسے جادوئی روشنی صفحات کے بیچ سے گزر رہی ہے۔
بدقسمتی سے یہ کتاب تجارتی پیمانے پر دستیاب نہیں۔ تاہم اوکا کے ٹوئٹس کے 43 ہزار ری ٹوئٹس اور 1 لاکھ 56 لاکھ سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ اس کتاب کو خریدنے میں بھی کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu