باتھ روم ہینڈ ڈرائیر بیکڑیا پھیلا رہے ہیں۔ عوامی صحت کے لیے بڑا خطرہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 25 اکتوبر 2018 23:57

باتھ روم ہینڈ ڈرائیر بیکڑیا پھیلا رہے ہیں۔ عوامی صحت کے لیے بڑا خطرہ
فروری میں شائع ہونے یونیورسٹی آف کنیکٹیکٹ اور کوئنیپیاک یونیورسٹی کے محققین کی ایک تحقیق کے مطابق عوامی مقامات کے باتھ رومز میں لگے ہینڈ ڈرائیر عوامی صحت کےلیے بڑا خطرہ ہیں۔ یہ ہینڈ ڈرائیر اچھی طرح نہ دھلنے والے ہاتھوں سے بیکٹریا جذب کرتے ہیں اور دوسرے گیلے ہاتھوں کو لگا دیتے ہیں۔
اس نتیجے پر پہنچنے کے لیے سائنسدانوں نے ایک تجربہ کیا۔

انہوں نے ہینڈ ڈرائیر چلنے اور بند ہونے کے اوقات میں پبلک باتھ  روم میں لیبارٹری کی پیٹری ٹرے رکھیں۔
باتھ روم میں ہینڈ ڈرائیر بند ہونے کے دوران جو ٹرے رکھی گئی تھی اس میں دو منٹ کے بعد بیکٹریا کی ایک کالونی ہی نمودار ہوئی۔ مجموعی طور پر یہ تعداد نہ ہونے کے برابر ہی تھی۔ ہینڈ ڈرائیر آن ہونے کے دوران جو ٹرے رکھی گئی، اس میں 30 سیکنڈ میں ہی بیکٹریا کی 254 کالونیاں ظاہر ہوئیں۔

(جاری ہے)


ہینڈ ڈرائیر آن کر کے یہ پیٹری ٹرے کہیں بھی رکھی گئی، ان میں بیکٹریا کی 18 سے 60 کالونیاں نمودار ہو گئیں۔ ایک ڈش میں تو 200 سے زیادہ کالونیاں ظاہر ہوئیں جو کافی خطرناک ہے۔
2014 میں یونیورسٹی آف لیڈر کے سائنسدانوں نے بھی ایسی ہی تحقیق کی تھی۔ انہوں نے فرانس، اٹلی اور برطانیہ کے ہینڈڈرائیر استعمال کرنے والے ہسپتالوں کے تین باتھ رومز کے 12 ہفتوں تک نمونے جمع کیے۔

تجزیے سے پتا چلا ہے کہ ان باتھ رومز کے ہینڈ ڈرائیر اچھی طرح ہاتھ نہ دھونے والوں کے بیکٹریا اچھی طرح ہاتھ دھونے والوں تک پھیلا رہے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب آپ ہینڈ ڈرائیر لگے کسی باتھ روم میں جاتے ہیں تو واپسی پر جراثیم کی کثیر تعداد ساتھ لاتے ہیں۔
یونیورسٹی آف لیڈز کے پروفیسر آف میڈیکل مائیکروبائیولوجی مارک ولکوس کا کہنا ہے کہ مسئلہ کچھ لوگوں کے اچھی طرح ہاتھ نہ دھونے سے ہوتا ہے۔

اس کے بعد جب لوگ جیٹ ائیر ڈرائیر استعمال کرتے ہیں تو جراثیم اڑ کر پورے باتھ روم میں پھیل جاتے ہیں۔ ان جراثیموں کی وجہ سے ہینڈ ڈرائیر، سنک، فرش اور دوسری جگہیں بھی جراثیم سے آلودہ ہو جاتی ہیں۔ باتھ روم میں کتنے جراثیم پھیلتےہیں اس کا انحصار ہینڈ ڈرائیر کےڈیزائن اور اس کے لگائے گئے مقام پر بھی ہوتا ہے۔ اگر لوگ ان جراثیم سے آلودہ سطح کو چھوتے ہیں تو ان کے خود کے جراثیم سے آلودہ ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔


پروفیسر مارک نے تجویز دی کہ اس مسئلے سے نپٹنے کے ہینڈ ڈرائیر کی وجہ کاغذی تولیے استعمال کیے جائیں۔ جیٹ ائیر ڈرائیر میں نان ٹچ ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے لیکن کاغذی تولیے ہاتھوں پر موجود پانی اور جراثیم جذب کر لیتے ہیں۔ اگر ان کاغذی تولیوں کو اچھی طرح ٹھکانے لگایا جائے تو جراثیم پھیلنے کا خدشہ بھی نہیں رہتا۔

Browse Latest Weird News in Urdu