ایک ہی سکول میں جڑواں بچوں کی تعداد 28 ہو گئی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 30 اکتوبر 2018 23:53

ایک ہی سکول میں جڑواں بچوں کی تعداد 28 ہو گئی

مشی گن کے ایک سکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے سکول میں پڑھنے والے 441 طلباء میں سے 14 جوڑے جڑواں بچے بھی شامل ہیں۔
گرینڈ ریپڈ یونیورسٹی پریپاٹوری اکیڈمی میں گریڈ 6 سے 12 تک تعلیم دی جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سکول میں 441 طلباء میں سے 28 ہی جڑواں نہیں بلکہ یہاں کے سٹاف میں بھی دو افراد جڑواں ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ سٹاف کے جڑواں یہاں کام نہیں کرتے، بہرحال وہ جڑواں ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سکول کی ایک ٹیچر اسسٹنٹ بھی جڑواں ہے۔
سکول کی اسسٹنٹ پرنسپل جیسالین راڈین نے بتایا کہ بڑی کلاسوں کے 35 طلباء میں سے 6 جڑواں ہیں۔ جڑواں بچے پڑھنے میں ہی نہیں کھیلنے میں بھی کافی آگے ہیں۔ پچھلے سال اس سکول کی فٹ بال ٹیم میں جڑواں بچوں کے 3 جوڑے تھے۔
جیسالین نے بتایا کہ انہیں سکول میں اتنے زیادہ جڑواں بچوں کی تعداد کی وجہ کے بارے میں معلوم نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب ثلاٹی اورچوجڑواں بچوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu