سمندر میں پھینکے جانے والے کچرے کا بڑا حصہ سگریٹ کے ٹوٹوں پر مشتمل ہوتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 31 اکتوبر 2018 23:50

سمندر میں پھینکے جانے والے کچرے کا بڑا حصہ سگریٹ کے ٹوٹوں پر مشتمل ہوتا ہے

ابھی تک تو یہی سمجھا جاتا تھا کہ پلاسٹک کے سٹرا ماحول کی خرابی میں سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی بہت سی چیزیں ہیں جن کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان میں سب سے اہم سگریٹ کے ٹوٹے ہیں۔
این بی سی نیوز کے مطابق ایک رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ سمندر میں پھینکے جانے والے کچرے میں بڑا حصہ سگریٹ کے ٹوٹوں کا ہوتا ہے۔ یہ ٹوٹے عام طور پر فلٹر لگے حصے پر مشتمل ہوتے ہیں۔

سگریٹ کے یہ ٹوٹے سمندروں، ماحول، جنگلی اور آبی حیات کےلیے کافی نقصان دہ ہیں۔
اس سال ایک درجن سے زیادہ شہروں نے پلاسٹک کے سڑآ کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔ بہت سے دیگر شہر پابندی لگانے کا سوچ رہے ہیں۔
دنیا بھر میں ہرسال 5.6 ٹریلین (5600 ارب) سگریٹ بنتے ہیں۔ ہر سگریٹ کے ساتھ ایک فلٹر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فلٹر ماحول کےلیے نقصان دہ پلاسٹک cellulose acetate سے بنا ہوتا ہے۔

اس فلٹر کو مکمل طور پر ضائع ہونے میں 10 سال سے زیادہ عرصہ لگتا ہے۔ دنیا بھر میں سگریٹ کے دو تہائی فلٹرز کو لاپروائی سے پھینک دیا جاتا ہے۔
سگریٹ میں پلاسٹک کے یہ فلٹر انہیں کچھ ”صحت مند“ بنانے کے لیے متعارف کرائے گئےتھے لیکن تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ فلٹر سرطان پیدا کرنے والے مادوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا صحت کے حوالے سے کوئی خاص فائدہ نہیں۔

یہ صرف مارکیٹنگ کا ذریعہ ہیں اور لوگوں کو آسانی سے سگریٹ نوشی کی طرف راغب کرتےہیں۔
اوشین کنزروینسی نامی ایک تنظیم پچھلے 32 سالوں سے ساحلوں پر صفائی کو سپانسر کرتی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ساحلوں سے  وہ سب سے زیادہ سگریٹ کے ٹوٹے ہی چنتے ہیں۔ پچھلے 32 سالوں میں انہوں نے ساحلوں سے 6 کروڑ سے زیادہ سگریٹ کے ٹوٹے چنے ہیں۔
این بی سی نیوز کے مطابق ساحلوں سے جمع کیے گئےپلاسٹک ریپرز، کنٹینرز، بوتلوں کے ڈھکن، کھانے کے برتن اور بوتلوں کی مجموعی تعداد سگریٹ کے ٹوٹوں سے کم ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu