بلی یا کوا؟ نئے بصری واہمے نے لوگوں کو پریشان کردیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 31 اکتوبر 2018 23:50

بلی یا کوا؟ نئے بصری واہمے نے لوگوں کو پریشان کردیا

بصری واہموں کے حوالے سے انٹرنیٹ پر آج کل جو تصویر گردش کر ہی ہے وہ بلی کی تصویر بھی لگتی ہے اور اس پر کوے کا گمان بھی ہوتا ہے۔
اس تصویر کو دیکھ کر صارفین نے ملے جلے جوابات دئیے۔ کچھ صارفین نے اسے بلی سمجھا تو کچھ نے اسے کوا قرار دیا۔
پہلی نظر میں کوے کی تصویر دکھائی دیتی ہے، جس میں کوے کی چونچ بھی واضح ہے۔

(جاری ہے)

لیکن حقیقت میں یہ ایک بلی کی تصویر ہے، جس کا سر ٹیڑھا اور ایک آنکھ بند ہے۔


سیٹیزن فار ایتھکس کے ریسرچ ڈائریکٹر روبرٹ ماگوئر نے اس تصویر کو ٹوئٹر پر شیئر کیا اور لکھا کہ ”کوے کی یہ تصویر کافی دلچسپ ہے، کیونکہ حققیت میں یہ بلی ہے“۔ 
روبرٹ کی پوسٹ کو لاکھوں بار شیئر اور ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔ گوگل پر سرچ کرنے سے بھی گوگل نے بھی اسے کوا نہیں بلکہ امریکی کوے کے طور پر شناخت کیا ہے۔

بلی یا کوا؟ نئے بصری واہمے نے لوگوں کو پریشان کردیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu