ناسا نے براعظم انٹارکٹکا میں برف کا مکمل طور پر مستطیل ٹکڑا دریافت کر لیا

جمعہ 2 نومبر 2018 19:11

ناسا نے براعظم انٹارکٹکا میں برف کا مکمل طور پر مستطیل ٹکڑا دریافت کر لیا

برف کے اس ٹکڑے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اسے کاریگروں نے اچھی طرح پیمائش کے بعد مستطیل شکل دی ہوگی  لیکن ایسا نہیں ہے۔
برف کا یہ ٹکڑا قدرتی طور پر مکمل مستطیل شکل میں ہے۔ انٹارکٹکا میں واقع برف کا یہ ٹکڑا ناسا کے سائنسدانوں کی دریافت ہے۔

(جاری ہے)


عام طور پر برفانی تودے یا کوئی  بھی قدرتی چیز مکمل طور پر جیومیٹری کی شکلوں کی صورت میں نہیں ہوتی۔ لیکن برف کےا س ٹکڑے نے اس بات کو غلط ثابت کردیا ہے۔ برف کا یہ ٹکڑا لارسن سی آئس شیلف کے ساتھ تیر رہا ہے۔ یہ عظیم برفانی تودہ پچھلے سال ٹوٹ کر الگ ہو گیا تھا۔
تیز ہواؤں کے باعث برف کے اس ٹکڑے کی شکل جلد ہی بدل سکتی ہے۔ یہ تصویر ناسا کے آپریشن آئس بریج کا حصہ ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu