5 سالہ بچےکا ریزیومے (سی وی) انٹرنیٹ پر وائرل

Ameen Akbar امین اکبر پیر 5 نومبر 2018 21:07

5 سالہ بچےکا ریزیومے (سی  وی) انٹرنیٹ پر وائرل

20 سالہ نوجوانوں کی اکثریٹ کا مسئلہ ہوتا ہے کہ اپنے ایک صفحے کے  ریزیومے (سی وی) کو کیسے بھریں لیکن چین سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ بچے کے ساتھ یہ مسئلہ نہیں۔ شنگھائی آبزرور کی رپورٹ کے مطابق  اس بچے  کا  ریزیومے حیرت انگیز طور پر 15 صفحات پر مشتمل ہے اور چینی سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی  ہے۔
اس بچے نے  شنگھائی سٹار ریور بائی لینگول سکول میں داخلہ لینے کے لیے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کی صورت میں  ریزیومے ترتیب  دیا ہے۔

ریزیومے میں تصاویر، انفوگرافکس اور  کئی ”کامیابیوں“ کو بیان کیا گیا ہے۔
ریزیومے کے مطابق اس بچے نے 3 سال کی عمر سے پہلے 100  اور  اس کے بعد پری سکول میں 620 کتابیں پڑھیں ہیں۔اپنے ریزیومے میں بچے  اپنے جنوبی چین، جاپان، انڈونیشیا اور ویتنام کے سفر کے بارے میں بھی بتایا ہے۔

(جاری ہے)

بچے کی دلچسپیوں میں ادب، تاریخ، ریاضی، سائنس، آرٹس اور کھیل شامل ہیں۔

.
اس بچے کے قابل فخر والدین اور بلاشبہ ریزیومے کے شریک مصنفین نے بتایا کہ انہوں نے شنگھائی کی فوڈان یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔
ایس ایس بی ایس کی ایک استانی نے بتایا کہ اس سکول میں داخلے کے لیے ریزیومے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ ریزیومے بچے کے والدین نے اپنے طور پر لکھا ہے۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس بچے کا مطالعہ تو ان سے بھی زیادہ ہے۔ ایک صارف نے اپنے ریزیومے کو بچے کے ریزیومے کے سامنے گیا گزرا قرار دیا۔

5 سالہ بچےکا ریزیومے (سی  وی) انٹرنیٹ پر وائرل

Browse Latest Weird News in Urdu