ہوٹل کے زیر آب ولا میں ایک رات ٹھہرے کا کرایہ 67لاکھ روپے اور یہاں چار راتوں سے کم کسی کو ٹھہرنے کی اجازت نہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 6 نومبر 2018 23:49

ہوٹل کے زیر آب ولا میں ایک رات ٹھہرے کا کرایہ  67لاکھ روپے اور یہاں چار راتوں سے کم کسی کو ٹھہرنے کی اجازت نہیں
مالدیپ  میں کھلنے والے ایک لگژری ہوٹل   کو دنیا کی پہلی زبرآب رہائش گاہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس ہوٹل کی دو منزلیں بحر ہند  کے نیچے ہیں۔
کونراڈ  مالدیپ   رنگالی آئی لینڈ نے زیر آب ولا کو ”موراکا“ کا نام دیا ہے۔ یہاں ایک پرائیویٹ جم ، سٹاکڈ بار، انفینیٹی پول، بٹلر کا کواٹر، سمندر کی جانب باتھ ٹب اور بحرہند میں سمندر کی سطح سے 16 فٹ نیچے بیڈ روم ہے، جہاں سے اوپر سمندر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اس ولا کی اوپری منزل سطح سمندر سے اوپر ہے، جہاں سورج کی روشنی میں آرام کیا جا سکتا ہے۔ اس لگژری ولا میں ایک رات قیام کا خرچ 50 ہزار ڈالر ہے لیکن یہاں ٹھہرنے کے لیے کم سے کم چار راتوں کی بکنگ کرانی پڑتی ہے۔ اس قیمت میں پرائیویٹ کشتی کا استعمال اور ذاتی شیف بھی شامل ہیں۔ اسی جزیریے پر ”اتھا“ (Ithaa)یعنی زیر آب فائیو سٹار ریسٹورنٹ بھی ہے۔


Browse Latest Weird News in Urdu