اس ہوٹل میں ٹھہرے والے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ خصوصی ”انسٹا گرام سیٹرز“ کے حوالے کر کے آرام کرسکتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 14 نومبر 2018 23:44

اس ہوٹل میں ٹھہرے والے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ  خصوصی ”انسٹا گرام سیٹرز“  کے حوالے کر کے آرام کرسکتے ہیں

سوئیزر لینڈ کی ایک  ہوٹل چین ابیس ہوٹلز نے  ”ریلیکس وی پوسٹ“(Relax We Post) کے نام سے ایک نئی سروس متعارف کرائی ہے۔اس سروس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مہمان اپنے سوشل میڈیا   کے جھنجھٹ ہوٹل ملازمین کے حوالے سے کر کے خود آرام کر سکتے ہیں۔ انسٹاگرام سیٹرز(Instagram sitters) کے نام سے یہ ملازمین  آپ سے انسٹاگرام کی تفصیلات لے کر مسلسل تصاویر  پوسٹ کرتے ہیں۔

یہ انسٹاگرام سیٹرز آپ کی  ہدایات کےمطابق کمنٹس  کے جوابات بھی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)


زیورچ اور جنیوا میں اس ہوٹل چین، ابیس، کے 17 ہوٹلز ہیں۔ ابیس نے   انسٹاگرام کی  10 مشہور شخصیات کو بطور انسٹاگرام سیٹرز  ہائر کیا ہے۔ یہ لوگ  گیسٹ انسٹاگرام اکاونٹ سے لاگ ان ہو کر  ہائی کوالٹی تصاویر اور سٹوریز پوسٹ کریں گے اور مہمانوں کی طرف سے کمنٹس کےجوابات بھی دیں گے۔ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے  کہ  زیادہ تر  مہمان ایسے ہوٹلوں کا انتخاب کرتے ہیں، جہاں سے وہ انسٹاگرام کے لیے بہتر تصاویر اور سٹوریز پوسٹ کر سکیں ۔
یہ سروس ابیس ہوٹل زیورچ یا جنیوا میں 3 نومبر سے 3 دسمبر تک مفت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu