کھانے کی چیزوں سے حیرت انگیز فن پارے بنانے والا فنکار

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 نومبر 2018 23:52

کھانے کی چیزوں سے حیرت انگیز فن پارے بنانے والا فنکار

اٹلی سے تعلق رکھنے والا یہ شخص  پنیر، تربوز، سنیب اور کھانے کی کئی چیزوں سے شاہکار فن پارے بنا سکتا ہے۔ ویلریانو فاتیکا  نامی اس فن کار نے بتایا کہ انہیں ابتدائی عمر سے ہی کھانے  کی اشیاء سے خوبصورت اجسام بنانے کا شوق تھا۔آج ویریلا کو دنیا کے بڑے فوڈ آ رٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔  ان کا زیادہ وقت اراتینو  میں واقع اپنی خاندانی ریسٹورنٹ پر گزرتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے انہوں نے عام اجسام کی بجائے سبزیوں اور پھلوں پر تجربات کیے تھے۔ویلریانو  تقریباً ایک سال تک آرٹ کالج بھی گئے  ہیں لیکن پھر  کالج جانے کو وقت کا ضیاع  کہنے کے بعد کالج جانا چھوڑ دیا۔انہوں نے بتایا کہ فن کے حوالے سے تربوز ان کا پسندیدہ ہے لیکن وہ کسی بھی ٹھوس جسم پر کام کر سکتے ہیں۔  ان کے  آرٹ کےنمونوں کی چند ویڈیوز آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu