والدہ کی تلاش کے لیے دلچسپ اشتہار دینے والے شخص کو ماں مل گئی

اشتہار دینے والے ڈاکٹر ذیشان سبحانی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذاق بننے کے باوجود بھی ہمت نہ ہاری اور پھر میری والدہ نے خود مجھ سے رابطہ کیا۔جب ہم ملے تو والدہ نے مجھ پر فخر کیا اور ماں سے مل کر میرے دل کو بھی قرار آ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 1 دسمبر 2018 16:42

والدہ کی تلاش کے لیے دلچسپ اشتہار دینے والے شخص کو ماں مل گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم دسمبر2018ء) والدہ کی تلاش کے لیے دلچسپ اشتہار دینے والے کو ماں مل گئی۔تفصیلات کے مطابق ہمیں اخبارات میں اکثر جائیداد کی خرید و فروخت اور رشتے کے لیے تو اشتہارات دیکھنے کو ملتے ہیں تاہم کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک اشتہار کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل تھی جس میں ایک شخص نے اپنی والدہ کو ڈھونڈے کے لیے اشتہار دیا تھا۔

مذکورہ اشتہار میں ڈاکٹر ذیشان سبحانی نامی شخص نے اپنے بارے میں ساری معلومات بھی دیں اور اس کے بعد کہا کہ مجھے اپنی والدہ کی تلاش ہے،میں بیرون ملک چلا گیا تھا اور کئی سال واپسی کے بعد انہیں تلاش نہیں کر پا رہا۔ اشتہار میں والدہ کے اصل نام کے ساتھ ان کو پیار سے بلایا جانےو الا نام ' بلی والی انٹی" بھی لکھا گیاتھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سوشل میڈیا پر اشہتار دینے کے والے کے خلاف منفی باتیں کی گئیں۔

صارفین نے کہا کہ ایسی تعلیم کا کیا فائدہ جو ماں باپ کی اہمیت بھلا دے۔کچھ صارفین نے کہا کہ والدہ کو اکیلا چھوڑا ہی کیوں تھا جو ان کے تلاش کرنے کے لیے اشتیار دینے کی نوبت آئی،تاہم اب ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ذیشان نامی شخص کو ان کی والدہ مل گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ذیشان نامی شخص کا کہنا ہے کہ بچپن میں گھریلو ناچاقی کی وجہ سے والدین کی علیحدگی ہو گئی۔

والدہ نے دوسری شادی کر لی اور وہ اپنی پھو پھو کے ہاں پلے بڑھے۔بچپن میں سوتیلے والد کی رویے کی وجہ سے وہ والدہ سے نہیں مل سکتے تھے اور بعد میں میڈیکل کی تعلیم کےلیے انگلینڈ چلے گئے۔ڈاکٹر ذیشان کا کہنا ہے کہ انہوں نے والدہ کو بہت تلاش کیا تاہم بعد میں انہیں اشتہار اخبارات میں دینا پڑا۔ان کی والدہ کسی دور میں عزیز آباد میں رہائش پذیر تھے اور بلیوں کو کھانا کھلانے کی وجہ سے ان کا نام ' بلی والی آنٹی' کے نام سے مشہور تھا۔

وہاں بھی ڈھونڈا تو پتہ چلا کہ وہ کہیں اور شفٹ ہو چکی ہیں۔سوشل میڈیا پر ہونےو الے منفی پراپیگنڈے کے بعد بھی میں نے ہمت نہ ہاری اور پھر ایک دن والدہ نے خود مجھ سے رابطہ کیا اور جب میری والدہ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ پر بہت فخر کیا۔والدہ سے مل کر بے چین بیٹے کو قرار آ گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu