منجمد مچھلیاں گرم پانی میں ڈالنے پر ”زندہ“ ہو گئیں۔ ویڈیو وائرل

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 1 دسمبر 2018 22:29

منجمد مچھلیاں گرم پانی میں ڈالنے پر ”زندہ“ ہو گئیں۔ ویڈیو وائرل

ایک وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جاپان کی مچھلی منڈی میں ایک منجمد مچھلی کو گرم پانی میں ڈالا گیا تو وہ پانی میں تیرنے لگی۔
ویڈیو کے شروع میں مچھلی کو برف میں رکھ کر منجمد کرتے دکھایا گیا ہے۔ برف کے ٹب کے ساتھ لگے تھرما میٹر کے مطابق اس وقت ٹب کا  درجہ حرارت منفی 2.10 سیلسئس تھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ایک شخص مچھلی لے کر اسے گرم پانی کے ٹب میں ڈالتا ہے۔ کچھ دیر بعد دکھایا گیا کہ مچھلی ایک دم پانی میں حرکت کرنے لگتی۔ اس پر وہاں موجود لوگ ہنسنے لگتے ہیں۔
دو سال پہلے  اسی طرح کی ایک وائرل ویڈیو میں منجمد مچھلی کو گرم پانی میں  زندہ ہو کر تیرتے دکھایا گیا  تھا۔ اس ویڈیو کو بھی جاپان کی مچھلی  منڈی میں فلمایا گیا تھا۔ یہ دونوں ویڈیوز آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu