مچھلیاں پکڑنے والوں کو 27 فٹ لمبا اژدھا مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 4 دسمبر 2018 23:45

مچھلیاں پکڑنے والوں کو 27 فٹ  لمبا اژدھا مل گیا

پادانگ پاریامن، مغربی سماٹرا، انڈونیشیا میں  ایک مچھیرا دریائی  مچھلیاں  پکڑنے کے لیے نکلا تو اس کا پاؤں کسی چیز پر پڑا۔ مچھیرا اسے لکڑی سمجھا لیکن جب یہ ”لکڑی“ ہلنے جلنے لگی تو معلوم ہوا ہے کہ یہ کافی بڑا اژدھا ہے۔
اس کے بعد تو اس شخص اور اژدھے کے بیچ جنگ شروع ہوگئی۔ ا ژدھے نے بچنے کے  لیے اس شخص کی پنڈلیوں کو جکڑ لیا لیکن 6 افراد  کئی منٹ تک کوشش کرنے کے بعد 100 کلو کے  اژدھے کو اس شخص کے ٹخنے سے دور کرنے میں کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)


مچھیرے تان گالوانگ نے بتایا کہ انہوں نے اس اژدھے کو سب سے پہلے دیکھا، وہ چلتے ہوئے جا رہے تھے، وہ اسے لکڑی سمجھے لیکن پھر اژدھا دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اس اژدھے کو قابو کرنے کے لیے 6 افراد کو محنت کرنا پڑی۔
6 افراد نےا ژدھے کو قابو کر کے ایک بڑے پنجرے میں ڈال دیا۔ یہ اژدھا کئی دن تک پنجرے میں بند رہا لیکن محکمہ جنگلی حیات کے لوگ اس اژدھے کو آبادی سے دور جنگل میں کھلا چھوڑ آئے۔
یہ مشبک اژدہا(reticulated python) تھا جو 30 فٹ تک طویل ہو سکتے ہیں۔ اس نسل کے اژدھے ہی دنیا میں سب سے زیادہ طویل ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu