اس عورت کے کتے نے ایک نہیں تین بار اس کے کینسر کی درست تشخیص کی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 5 دسمبر 2018 23:56

اس عورت کے کتے نے ایک نہیں تین بار اس کے کینسر کی  درست تشخیص کی ہے
سٹیفنی ہرفل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے لیے اپنے  سائبرین ہسکی نسل کے کتے سیرا کی ممنون ہیں، کیونکہ سیرا نے کئی بار ہرفل کے کینسر کی درست تشخیص کی ہے۔
وسکونسن کی رہائشی 52 سالہ ہرفل کا کہنا ہے کہ 2013 میں سیرا نے اس کے پیٹ پر ناک رکھی اور سونگھنے لگی۔ ہرفل نے سوچا کہ اس کے کپڑوں پر کچھ چیز گر گئی ہے، جسے سیرا سونگھ رہی ہے۔ کچھ دیر بعد سیرا نے ہرفل کے پیٹ کو دوسری اور تیسری بار سونگھا۔


ہرفل نے ایک ڈاکٹر سے وقت لیا اور معلوم کرنے کی کوشش کی کہ سیرا کیا سونگھ رہی تھی۔ ایک گائناکالوجسٹ نے ہرفل کو بتایا کہ اس کے رحم میں سسٹ (فاسد مادوں کی تھیلی) ہے۔ گائناکالوجسٹ نے ہرفل کو کچھ درد کش ادویات بھی دیں۔ اس کے بعد جب ہرفل گھر آئی تو سیرا نے پھر سے عجیب و غریب برتاؤ شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سیرا ہرفل کی الماری میں گیند بن کربیٹھ گئی۔

سیرا کے برتاؤ سے پریشان ہرفل پھر سے گائناکالوجسٹ کے پاس گئی، جس نے تصدیق کی کہ یہ تیسری سٹیج کا رحم کا کینسر ہے۔ ہرفل کو کینسر کی تشخیص 11 نومبر 2013 کو ہوئی تھی۔ علاج کے بعد اپریل 2014 میں ڈاکٹروں کو ہرفل کو کینسر فری قرار دے دیا۔
بدقسمتی سے کینسر دوسری اور تیسری بار بھی واپس آ گیا۔ 2015 اور 2016 میں بھی ہرفل کو جسمانی طور پر پہلے کی طرح محسوس ہوا اور سیرا کی حالت بھی بھی پہلے جیسی ہوگئی۔ طبی معائنے کے بعد پتا چلا کہ دوسری بار ہرفل کو جگر اور تیسری بارپیڑو میں کینسر ہوا۔
ہرفل کے ڈاکٹر، ڈاکٹر ڈیوڈ کوشہنر کا کہنا ہے کہ سیرا کا عجیب و غریب برتاؤ کسی بھی طرح اتفاقی نہیں ہو سکتا۔ بلاشبہ کئی نسل کے کتے اپنے سونگھنے کی حس سے کینسر کی 98 فیصد درستی سے تصدیق کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu