دُبئی: موبائل میں بیلنس لوڈ نہ کروانے پر بیوی نے طلاق مانگ لی

خاتون کے مطابق خاوند نے 50 درہم کا ایزی لوڈ کروانے سے انکار کر دیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 6 دسمبر 2018 11:34

دُبئی: موبائل میں بیلنس لوڈ نہ کروانے پر بیوی نے طلاق مانگ لی
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر2018ء) ایک مقامی عدالت میں بہت ہی دلچسپ معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک اماراتی خاتون نے خاوند کی جانب سے 50 درہم کا ایزی لوڈ نہ کرانے پر طلاق کا مطالبہ کردیا ہے۔ خاتون خُلع کا دعویٰ دائر کرنے کی خاطر مقامی عدالت میں پہنچ گئی۔ نوجوان خاتون کا کا کہنا تھا کہ اُس کا خاوند خرچے کے معاملے میں اُسے تنگ کر تا ہے اور بارہا طلب کرنے کے باوجود بھی اُسے ضروریات کی خاطر پیسے نہیں دیتا۔

اُن کے درمیان تازہ ترین جھگڑا اُس وقت ہوا جب اُس نے اپنے خاوند سے فرمائش کی کہ وہ اُسے موبائل میں پچاس درہم کا بیلنس ڈلوا دے تاکہ وہ اپنی سہیلیوں سے بات چیت کر سکے۔ مگر اُس نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور پھر اُن کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اُس کا خاوند پچھلے ایک سال سے مالی مشکلات کا شکار ہے، مگر اُس نے اُس سے کبھی کوئی تقاضا نہیں کیا، اور بُرے حالات میں بھی صبر شُکر کر کے گزارہ کرتی رہی۔

(جاری ہے)

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ اُس کا خاوند اپنی قلیل تنخواہ کے باعث اُس کا خرچہ اُٹھانے کی سکت نہیں رکھتا۔ تاہم جواب میں خاوند کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو وقتاً فوقتاً خرچہ دیتا رہتا ہے۔ مگر حال ہی میں موبائل میں بیلنس نہ ڈلوانے کی معمولی سی بات پر اُس نے طلاق کا مطالبہ کر ڈالا ہے۔ جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ اُس کا اپنی بیوی سے علیحدہ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu