حجام کواپنے موبائل میں رکی ہوئی ویڈیو دکھا کر ہیئر سٹائل بنوانے والے نوجوان کا غیر متوقع ہیئر سٹائل وائرل ہو گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 8 جنوری 2019 23:53

حجام کواپنے موبائل میں  رکی ہوئی ویڈیو دکھا کر ہیئر سٹائل بنوانے والے نوجوان   کا غیر متوقع ہیئر سٹائل وائرل  ہو گیا

حجام کو تصویریں دکھا کر بالوں کے سٹائل بنوانا عام بات ہے لیکن  ایک چینی  شخص کے لیے یہ کافی برا تجربہ رہا۔ ایک چینی نوجوان   اپنی حجامت بنوانے سے پہلے ویڈیو دیکھ رہا تھا۔ویڈیو میں اس نے ایک لڑکی کے  ہیئر سٹائل کو دیکھا تو متاثر ہو کر ویڈیو روک دی۔اس شخص نے حجام کو وہ رکی ہوئی ویڈیو دکھائی اور درخواست کی کہ اس کا ہیئر اسٹائل بھی ایسا ہی ہونا چاہیے۔

اس شخص نے  رکی ہوئی ویڈیو پر  موجود پلے بٹن پر غور نہیں کیا لیکن حجام نے اس پر اچھی طرح غور کیا۔ حجامت کے بعد اس شخص نے اپنا سر شیشے میں دیکھا تو سر کے دونوں طرف پلے بٹن ہی بنے ہوئے تھے۔
ایک چینی انٹرٹینمنٹ بلاگر  کے مطابق پچھلے ماہ ایک شخص حجام کے پاس بیٹھا اپنی باری آنے کا انتظار کرتے ہوئے موبائل میں ویڈیو دیکھ رہا تھا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں اس نے ایک ماڈل کے بالوں کے زبردست سٹائل دیکھا تو  اسے روک کر حجام کو موبائل  کی سکرین دکھائی۔

ویڈیو رکنے کے بعد موبائل کی سکرین پر پلے بٹن بھی نظر آ رہا تھا۔ حجام نے اس شخص کے بال بناتے ہوئے سر کے دونوں طرف پلے بٹن بھی بنا دئیے۔ حیرت انگیز طور پر حجام نے اپنے گاہک سے پوچھا بھی تھا کہ کیا وہ اپنے سر پر تکون بھی رکھنا چاہتا تھا۔ اس نوجوان نے کچھ نہ سمجھتے ہوئے ہاں میں سر ہلا دیا۔ جس کے بعد حجام نے  اس کے سر پر دونوں طرف پلے بٹن بنا دئیے۔

ویڈیو بلاگر نے نوجوان کی ایک مختصر ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے۔ حجام کی اتنی بڑی غلطی کے باوجود وہ نوجوان ویڈیو میں کافی خوش نظر آیا۔ چینی سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے تبصروں میں کہا کہ یہ  ہیئر سٹائل بھی کچھ زیادہ برا نہیں ہے۔
بلاگر کی اس پوسٹ پر 20 ہزار کے قریب تبصرے ہوئے۔ 78 ہزار افراد نے اسے لائک کیا اور 22 ہزار افراد نے اسے شیئر کیا۔ حتیٰ کہ چین کے بڑے اخبارات نے بھی اس پر خبریں لگائیں۔

حجام کواپنے موبائل میں  رکی ہوئی ویڈیو دکھا کر ہیئر سٹائل بنوانے والے ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu