انوکھی بیماری۔ خاتون مریضہ کو صرف مردوں کی آواز سنائی نہیں دیتی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 11 جنوری 2019 23:53

انوکھی بیماری۔ خاتون مریضہ کو   صرف مردوں کی آواز سنائی نہیں دیتی

انوکھی بیماری کی شکار خاتون کو صرف  مردوں کی آواز سنائی نہیں دیتی جبکہ وہ خواتین کی آواز بخوبی سن سکتی ہیں۔  مریضہ، جنہیں چن کے نام سے شناخت کیا گیا ہے،  کا کہنا ہے کہ پہلے   اُن کے کان میں گھنٹیوں کی آواز سنائی دینے لگی۔ انہوں نے سوچا سونے  سے یہ ٹھیک ہو جائے گا لیکن جب صبح وہ جاگی تو معلوم ہوا کہ انہیں اپنے دوست کی آواز ہی سنائی نہیں دے رہی۔

(جاری ہے)


یہ خاتون جلدی سےبھاگ کر مشرقی چین کے شہر شیامن کے شیانپو ہوسپیٹل پہنچی لیکن وہاں جا کر انہیں اندازہ ہوا کہ وہ اپنی خاتون ڈاکٹر کی آواز سن سکتی ہیں۔ کان، ناک گلے کی ماہر ڈاکٹر شیاؤچنگ کا کہنا ہے مریضہ انہیں اچھی طرح سن رہی تھی لیکن جب ایک مرد مریض وہاں آیا تو مریضہ کو اُن آواز بھی نہیں سنائی دی۔ ڈاکٹر شیاؤ چنگ نے مریضہ کو low-frequency hearing loss تشخیص کیا ہے۔ مریضہ نے بتایا کہ آج کل وہ دیر تک کام کرتی ہیں اور ذہنی دباؤ میں ضروری نیند بھی نہیں لے پاتیں۔
ڈاکٹر نے شیاؤچنگ نے کہا کہ اس طرح کی علامات میں فوری علاج کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر شیاؤ چنگ نے بتایا کہ مریضہ جلد ہی مکمل صحت یاد ہو جائےگی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu