کینسر سے بچاؤ کے لیے ہر روز زندہ کیڑے کھانے والی عورت
امین اکبر جمعرات 21 فروری 2019 23:35
کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایک عورت اپنی کینسر زدہ رسولی کی بڑھوتری روکنے اور اپنے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہر روز پانچ زندہ کرم دانہ (Chinese weevils ) کھاتی ہیں۔
لاس اینجلس، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی مارسیلا اگلیسیاس تین بچوں کی ماں ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ ہرروز زندہ کیڑے کھانے سے کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے جوڑوں کی سوجن اور ہاضمےکی بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے۔
اس طرح کےکیڑوں کو زندہ کھانا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ کیونکہ یہ کیڑے جب مرتے ہیں تو ایک زہر coleotoxin خارج کرتےہیں۔ عموماً یہ زہر اس وقت خارج ہوتا ہے جب یہ نظام ہضم میں داخل ہو جائیں۔2011 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق سے پتا چلا ہےکہ coleotoxin کینسر زدہ رسولی کی بڑھوتری کو 70 فیصد سےبھی زیادہ کم کر سکتا ہے۔
(جاری ہے)
اس تحقیق پر سائنسی حلقوں میں بہت سے سوالات اٹھائے گئے ہیں لیکن مارسیلا کو اس کی پرواہ نہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ اگر کیڑے کینسر روکنے میں مدد نہ بھی کریں لیکن یہ پروٹین کا اہم ذریعہ ہیں۔ارجنٹائن میں پیدا ہونے والی مارسیلا 20 سال پہلے کیلیفورنیا میں منتقل ہوئیں تھیں۔ وہ اپنے کمرے میں ہی کیڑوں کو پالتی ہیں۔اُن کا دعویٰ ہے کہ ان کیڑوں کو پالنا کافی آسان ہے۔ اس میں زیادہ مشقت بھی نہیں اٹھانی پڑتی۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہ کیڑے ایک چھوٹےمرتبان میں رہتے ہیں، انہیں بس مرتبان میں روٹی کے ٹکروں اور گندم کو بدلنا پڑتا ہے اور کبھی کبھار تھوڑا پانی ڈالنا پڑتا ہے۔یہ کیڑے بہت تیزی سے بڑھتے ہیں، اس لیے مارسیلا کے پاس کھانے کے لیے کیڑوں کی کمی نہیں ہوتی۔
مارسیلا کا کہنا ہے کہ اُن کے ایک قریبی دوست کو جان لیوا کینسر ہوا تھا۔ انہوں نے کیموتھراپی کرانے کی بجائے ہرروز چالیس سے پچاس زندہ کیڑے کھانے کو ترجیح دی۔ اس کے بعد وہ چھ سال تک کینسر سے محفوظ رہے۔مارسیلا کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی دوسری بیماری نہیں، اس لیے وہ بس کیڑوں کی تھوڑی سی تعداد ہی کھاتی ہیں۔
مارسیلا نے اعتراف کیا کہ اُن کے دوست اُن کی کیڑے کھانے کی عادت کو پسند نہیں کرتے ۔ اُن کا کہنا ہے کہ کھانے کے دوران کیڑے ان کی زبان پر رینگتے ہیں لیکن وہ انہیں ایک گلاس پانی میں ڈال کر نگل لیتی ہیں۔
مارسیلا نے دو ماہ پہلے ہی کیڑے کھانے شروع کیے ہیں۔ اس لیے اس کے کینسر سے بچاؤ کے فوائد کا فی الحال تو پتا نہیں چل سکتا لیکن انٹرنیٹ پر کچھ لوگ اس طریقے کے کام کرنے کی قسمیں کھاتے ہیں۔ مارسیلا کا کہنا ہے کہ انہیں گوشت کھانا کیڑے کھانے سے زیادہ برا لگتا ہے کیونکہ کیڑے آرام سے ہضم ہوجاتے ہیں اور ان میں بہت سا پروٹین بھی ہوتا ہے۔
مارسیلا کے ملک ارجنٹائن اور جنوبی امریکا کے دوسرے ممالک میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے کیڑے کھانا عام ہے۔انٹرنیٹ پر اس کے مبینہ فوائد کے حوالے سے بہت سی ویڈیوزبھی ملتی ہیں۔
Browse Latest Weird News in Urdu
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
دلچسپ و عجیب خبریں
-