شمالی کیرولائنا کے جوڑے نے اپنی شادی کی 82 ویں سالگرہ منائی

طویل زندگی اور خوش رہنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ اچھا رہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 5 اپریل 2019 20:10

شمالی کیرولائنا کے جوڑے نے اپنی شادی کی 82 ویں سالگرہ منائی

مالی کیرولائناکے 103 سالہ بوڑھے شخص اور اُن کی 100 سالہ بیوی نے  اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ اپنی شادی کی 82ویں سالگرہ منائی۔
 103 سالہ ڈی ڈبلیو ولیمز اور اُن کی 100 سالہ بیوی وِلی  ولیمز  کی شادی کی 82 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام اُن کی بیٹی اور نواسی  ولیمز گرین نے  چارلوٹ  کے ایک گرجا گھر میں کیا تھا۔

(جاری ہے)


ولیمز گرین کا  کہنا ہے کہ  وہ  اس عمر میں انہیں اچھی طرح کام کرتے دیکھ کر اور اُن کے ساتھ یہاں موجود ہونے کو باعث رحمت سمجھتی ہیں۔


اس بوڑھے جوڑے نے پچھلے ماہ،مارچ میں،  اپنی اپنی  سالگرہ بھی منائی ہیں۔  اُن کا کہنا ہے کہ اُن کی طویل زندگی اور بے انتہا پیار کا کوئی خفیہ راز نہیں۔
اس جوڑے کا کہنا تھا کہ اِ ن کے پاس کوئی راز نہیں، بس ایک دوسرے کے ساتھ اچھا رہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu