ڈاکٹروں نے خاتون کی آنکھوں میں سے آنسوؤں پر پلنے والی چار زندہ مکھیاں نکال لیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 8 اپریل 2019 23:06

ڈاکٹروں  نے خاتون کی آنکھوں  میں سے  آنسوؤں پر پلنے والی چار  زندہ مکھیاں نکال لیں

ایک میڈیکل کیس کو ڈاکٹروں نے  دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس قرار دیا ہے۔ تائیوان کے ڈاکٹروں کو ایک خاتون کی آنکھ سے 4 زندہ مکھیاں ملی ہیں۔یہ مکھیاں خاتون کے آنسوؤں پر پل رہی تھیں۔
مس ہی نام کی خاتون    قبرستان میں ایک رشتے دار کی قبر سے جڑی بوٹیاں صاف کر رہی تھیں۔ اسی دوران ہوا کے ایک تیز جھونکے سے  ریت اور گرد اُن کی آنکھوں میں چلی گئی۔

انہوں نے پانی سے اپنی آنکھیں دھو لیں۔ لیکن کچھ گھنٹوں بعد اُن کی بائیں آنکھ  میں شدید تکلیف ہونے لگی اور آنکھوں سے مسلسل  آنسو بہنے لگے ۔
تقریباً 20 سال کی مس ہی کو تائیوان کی پنگٹونگ کاؤنٹی کے  فوین یونیورسٹی ہاسپیٹل  لے جایا  گیا۔ یہاں ماہر ین امراض چشم خاتون کی آنکھوں میں چار زندہ مکھیاں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

یہ مکھیاں خاتون کے آنسوؤں پر زندہ تھیں۔


مکھیوں کے کئی گھنٹوں تک آنکھوں میں رہنے کی وجہ سے خاتون کے پپوٹے سوجھ گئے ،  وہ سیلو لائیٹَس یعنی جلد کی انفیکشن اور ورم قرنیہ کی شکار ہوگئیں۔
ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے سربرا ہ ڈاکٹر ہونگ چی ٹنگ نے بتایا کہ انہوں نے  مائیکروسکوپ کے نیچے ایک مکھی کی ٹانگیں دیکھی تو اسے پکڑکر باہر کھینچ لیا، یہ چار مکھیاں تھیں۔
 جو مکھیاںمس ہی کی آنکھوں میں پائی گئی وہ قبروں کے قریب یا گرے ہوئے  درختوں میں گھونسلے بناتی ہیں۔ ان مکھیوں کے کسی کے آنکھوں میں انسانی آنسوؤں پر زندہ رہنے کی اس سے پہلے نظیر نہیں ملتی۔
مکھیوں کو نکالنے اور مس ہی کی آنکھوں کو علاج کرنے کےبعد ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی ہے۔امید ہے وہ جلد ہی مکمل صحت یاب ہو جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu