90 سالہ شخص کا مرحوم بیوی کی تصویر کے ساتھ انٹارکٹکا کا سفر

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 14 اپریل 2019 23:52

90  سالہ شخص کا مرحوم بیوی کی تصویر کے ساتھ  انٹارکٹکا کا سفر

مشرقی چین سے تعلق رکھنے والے ایک 90 سالہ  شخص نے  اپنی مرحوم بیوی کی آخری خواہش کو پورا کرنے کے لیے انٹارکٹکا کا سفر کیا۔ یہ وہ ساتواں براعظم ہے، اس سے پہلے وہ چھ براعظموں میں جا چکے  ہیں۔
چین کے صوبے جیانگسو  کے شہر سوزہو سے تعلق رکھنے والے چیو شیجینگ  نے ہاف مون آئی لینڈ کے ساحل پر کھڑے ہو کر لہروں اور لہروں میں کھیلتے دریائی گھوڑوں کو دیکھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ 7 براعظموں کے 56 ممالک اور علاقوں میں جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

چیو نے بتایا کہ اُن کی مرحوم بیوی اُن کے 51 ممالک کے سفر میں اُن کے ساتھ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بیوی اب اُن کے ساتھ ہوتیں تو وہ زیادہ خوش ہوتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اپنی بیوی کی کمی کو کسی حد تک پورا کرنے کے لیے وہ اپنے ساتھ اُن کی تصویر لائے ہیں۔
اکتوبر 2018 میں چیو کی بیوی وفات پا گئی تھیں تاہم وہ اپنے دنیا کی سیر کے عزم پر مضبوطی سے قائم رہے۔چیو  کا کہنا ہے کہ خواب کبھی بھی  سچ ہو سکتے ہیں چاہیں وہ کچھ دیر سے ہی ہوں۔
اس سفر میں چیو کا بیٹا بھی اُن کے ساتھ  ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کی تصویر اور بیٹے کے  ساتھ اپنا سفر جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu