درختوں کےپتوں سے شاہکار فن پارے بنانے والا فنکار

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 اپریل 2019 23:32

درختوں کےپتوں سے شاہکار فن پارے بنانے والا فنکار
قازقستان سے تعلق رکھنے والے فنکار کانات نورتازین درختوں کے پتوں  سے شاہکار فن پارے بناتے ہیں۔ وہ  اسے پتوں کو دوسری زندگی دینا کہتے ہیں۔ اپنے فن سے وہ پتوں کے ذریعے نت نئی کہانیاں بیان کرتے ہیں۔
چار سال پہلے کانات کو ایک پراجیکٹ ” ڈرائنگ کے 100 طریقے“ کے سلسلے میں ڈرائنگ کے مختلف طریقے سیکھنے کا موقع ملا۔ انہیں ذاتی طور پر  درختوں کے پتوں پر ڈرائنگ بنانا پسند آیا۔

کانات کا  کہنا ہے کہ وہ پتوں کو کاٹ کر انہیں دوسری زندگی دیتے ہیں اور اَن کہی کہانی دریافت کرتے ہیں۔کانات نے بتایا کہ وہ اپنے تصور کی پتے پر ڈرائنگ بناتے ہیں اور پھر اسے ریزر سے کاٹتے ہیں۔
کانات اپنے کام کا آغاز مناسب پتوں کی تلاش سے کرتے ہیں۔ وہ پتے تلاش کر کے گوند کے ساتھ موٹے کاغذ کے ٹکڑے میں چپکاتے دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ دنوں بعد پتا سوکھ کر ڈرائنگ بنانے کے قابل ہو جاتا ہے۔

جس کے بعد کانات کاغذ پر ڈرائنگ بناتے ہیں اور ریزر سے اسے کاٹ دیتے ہیں۔ اپنا کام مکمل کرنے کے بعد وہ ایک مناسب زاویے سے پتوں کی تصویر لیتے ہیں اور اسے انسٹاگرام پر شیئر کر دیتے ہیں۔
اُن کی بنائی چند تصاویر آپ بھی دیکھیں

Browse Latest Weird News in Urdu