سائنسدانوں نے سائیبریا میں 42 ہزار سال سے محفوظ گھوڑے کے بچھڑے کی لاش سے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کر لیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 18 اپریل 2019 23:22

سائنسدانوں نے سائیبریا میں 42 ہزار سال سے محفوظ گھوڑے کے بچھڑے کی لاش سے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کر لیے

سات ماہ پہلے سائنسدانوں کو  سائیبریا  کے علاقے  کے پرمافروسٹ (زیر سطحی منجمد  زمین) سے 42 ہزار سال پرانے گھوڑے کے بچھڑے کی مکمل طور پر منجمد اور محفوظ لاش ملی تھی۔ یہ بچھڑا پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر مرا تھا   اور شدید سردی  کےباعث محفوظ ہوگیا۔ موت کے وقت اس بچھڑےکی عمر صرف دو ہفتے تھی۔
برف میں جم جانے  کے باعث اس بچھڑے کی لاش گلنے سڑنے سے محفوظ رہی۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں نے اس بچھڑے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرکے اس میں سے اب تک موجود خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔
سائنسدانوں نے اس بچھڑے کے جسم میں دل کی  شریانوں سے مائع خون حاصل کیا ہے۔ مناسب حالات کی وجہ سے یہ خون 42 ہزار سال تک محفوظ رہا ہے۔اس بچھڑے کی عضلاتی بافتوں کا رنگ ابھی تک سرخی مائل ہے۔
سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آج تک ملنے والے  برفانی دور کے جانوروں میں سے یہ سب سے  بہترین حالت میں  محفوظ جانور ہے۔
ماہرین کو امید ہے کہ اس بچھڑے سے حاصل کیے گئے نمونوں سے اس کا کلون تیار کیا جا سکے گا۔

سائنسدانوں نے سائیبریا میں 42 ہزار سال سے محفوظ گھوڑے کے بچھڑے کی لاش ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu