پیدائش کے وقت دنیا کے سب سے چھوٹے بچے کو جاپان کےہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 اپریل 2019 23:52

پیدائش کے وقت  دنیا کے سب سے چھوٹے بچے  کو جاپان کےہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

جب پچھلے سال اکتوبر میں ریوسوک سیکینو کی پیدائش ہوئی تو اس کی ماں اسے ہاتھ لگاتے ہوئے بھی ڈرتی تھیں، جیسے یہ ٹوٹ جائے گا۔
آج 6 ماہ بعد ریوسوک پیدائش کے وقت دنیا کو وہ سب سے چھوٹا بچہ ہے ، جو زندہ رہا۔ ریوسوک کو  وسطی جاپان کےہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔پیدائش کے وقت ریوسوک  کا وزن 258 گرام یا 9.1 اونس تھا۔یہ وزن اب بڑھ کر 3 کلو گرام سے زیادہ ہوگیا ہے۔


ریوسوک کی پیدائش سے 2 ماہ پہلے ہی جاپان میں 268 گرام کا ایک بچہ پیدا ہوا تھا، جس کا  نام نہیں رکھا گیا تھا  ،  اس بچے کو ہسپتال سے فروری میں ڈسچارج کیا گیا تھا۔
ریوسوک کی پیدائش 1 اکتوبرکو ہنگامی سیزارین آپریشن سے ہوئی۔ریوسوک کی پیدائش حمل کے 24 ویں ہفتے اور 5ویں دن ہوئی۔ ریوسوک کی ماں توشیکو  سیکینو  کے ہائپر ٹینشن میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اِن کا ہنگامی سیزارین  آپریشن کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)


پیدائش کے وقت ریوسوک کی لمبائی 22 سینٹی میٹر تھی۔اسے ٹیوبز کے ذریعے خوراک دی جاتی، کبھی کبھار روئی کی مدد سے اس کے منہ میں ماں کا دودھ ٹپکایا جاتا ۔توشیکواب خوش ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو دودھ پلا سکتی ہیں اور اسے نہلا سکتی ہیں۔
پیدائش کے وقت دنیا کی سب سے چھوٹی بچی کا تعلق جرمنی  سے ہے۔2015 میں پیدائش کے وقت اس کا وزن صرف 252 گرام تھا۔
پیدائش کے وقت چھوٹے لڑکوں میں لڑکیوں کی نسبت بچنے کے چانس کافی کم ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں پیدائش کے وقت  300 گرام سے کم وزن پیدا ہونے والے 25 بچوں میں سے بچنے والی لڑکیوں کی تعداد 6 ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu