امریکی فارم پر نایاب دو سروں والے بچھرے کی پیدائش

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 25 اپریل 2019 23:38

امریکی فارم پر نایاب دو سروں والے بچھرے کی پیدائش

امریکا کےا یک کیٹل فارم پر ایک عجیب و غریب دو سروں والا بچھڑا پیدا ہوا ہے۔ یہ بچھڑا 30 سالہ ہیتھر ہرمین نے مونٹانا میں اپنے کیٹل فارم  پر دریافت کیا۔ مس ہر مین کا کہنا ہے کہ مویشیوں کا معائنہ کرتے ہوئے وہ اس بچھڑے کو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ روز کی طرح وہ اپنے جانوروں کو چیک کررہی تھیں۔ اسی دوران انہیں ایک گائے سب سے  الگ کھڑی نظر آئی۔

وہ گائے کے پاس گئی تو  انہیں لگا کہ کچھ غلط ہے۔جیسےہی انہیں اندازہ ہوا کہ غلط کیا ہے تو اُن کے جذبات ملے جلے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ اسے ایک بار دیکھ کر دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتی تھیں۔تاہم مس ہرمین خوش تھی کہ اس بچھڑے کی پیدائش کے بعد گائے بالکل تندرست ہے۔بدقسمتی سے  دو سروں والا یہ بچھڑا پیدائش کے کچھ دیر بعد ہی مر گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے  کہ اس کیٹل فارم میں دو سروں کے ساتھ پیدا ہونے والا یہ پہلا بچھڑا نہیں۔ اس سے پہلے جو  دو سر کی بچھڑی   پیدا ہوا تھی، وہ وقت سے پہلے پیدا ہوگئی تھی۔
دو سر والے بچھرے نایاب ہوتے ہیں۔ ایسا تب ہوتا ہے جب ایمبریو تقسیم تو ہوتا ہے لیکن مکمل طور پر نہیں ہوتا۔اس کی کچھ اور وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu