کافی کے دھبوں سے شاندار فن پارے تخلیق کرنے والا فن کار

جمعرات 25 اپریل 2019 23:38

کافی کے دھبوں سے شاندار فن پارے تخلیق کرنے والا فن کار

کپڑوں پر کافی گر جائے تو بہت برا لگتا ہے لیکن جرمن فنکار  سٹیفن کوہنک کافی کے دھبوں کو شاندار فن پاروں میں بدل دیتے ہیں۔ انہوں نے پہلی بار کافی کے دھبوں سے ایک عفریت کی تصویر بنائی تھی۔تب سے ہی وہ کافی سے عفریت بنا رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر اُن کا ”دی کافی مونسٹر“ کے نام سے اکاؤنٹ ہے۔
سٹیفن کا کہنا ہے کہ اُن کےکافی کے کپ سے ایک کاغذ  پر نشان  پڑ گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس نشان کو دیکھا تو ایسے لگا جیسے کاغذ کہہ رہا ہو کہ  ڈرائنگ کرو۔ اس کاغذ پر انہوں نے پہلا عفریت بنایا۔ اس کے بعد انہوں نے ہر روز ہی کافی سے  فن پارے بنانے کی مشق شروع کر دی۔
سٹیفن اب تک 600 فن پارے بنا چکے ہیں۔ اُن کےکافی سے فن پارے بنانے کا طریقہ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu