کشیدہ کاری کے سٹیکرز کے انداز میں ٹیٹو بنانے والا اولین ٹیٹو آرٹسٹ

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 مئی 2019 23:45

کشیدہ کاری کے سٹیکرز کے انداز میں ٹیٹو بنانے والا   اولین ٹیٹو آرٹسٹ

برازیل کے ٹیٹو آرٹسٹ ایڈوارڈو لوزانو  ایسے انوکھے  ٹیٹو بناتے ہیں، جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے ہاتھوں یا بازوں پر کشیدہ کاری کے سٹیکر لگائے گئے ہوں۔ ایڈوارڈو نے تین ماہ پہلے ہی اس طرح کے ٹیٹو بنانے شروع کیے ہیں۔اُن کے یہ ٹیٹو دنیا بھر میں مقبول ہور ہے ہیں۔ ایڈوارڈو کو اس کے بعد سے دنیا بھر ٹیٹو سے متعلق کانفرنسوں میں شرکت کے دعوت نامے مل رہے ہیں۔


ساؤ پاؤلو سے تعلق رکھنے والے ٹیٹو آرٹسٹ  2002 سے ٹیٹو بنا رہے ہیں لیکن حال ہی میں انہیں خیال آیا کہ سلائی  اور کشیدہ کاری کے ڈیزائنوں   کی طرح کے  سٹیکر نما ٹیٹو بنائے جائیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے وہ ٹوپیوں اور شرٹس پر لوگو ڈیزائننگ کا کام بھی کر چکے ہیں۔
تین ماہ پہلے انہوں نے ا س طرح کا پہلا ٹیٹو بنایا۔ جب انہوں نے اسے انسٹاگرام پر شیئر کیا تو  شائقین اور دوسرے ٹیٹو  بنانے والوں نے اس پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔

اس کے بعد تو ایڈوارڈو نے اپنی توجہ اسی طرح کے ٹیٹو بنانے پر مرکوز کر دی۔اب وہ اس طرح کے ٹیٹو بنانے والے اولین ٹیٹو آرٹسٹ سمجھے جاتے ہیں۔
ایڈوارڈوں کے بنائے ہوئے چند انوکھے ٹیٹو آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu