احتجاج میں شامل نہیں ہوسکتے؟ اپنی جگہ دوسروں کو احتجاج پر بھیجنے کےلیے نئی آن لائن سروس کا آغاز ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 6 مئی 2019 23:50

احتجاج میں شامل نہیں ہوسکتے؟ اپنی جگہ دوسروں کو احتجاج پر بھیجنے کےلیے نئی آن لائن سروس کا آغاز ہوگیا

کیا آپ  کی کسی احتجاجی میں مظاہرے میں شرکت کی خواہش  کبھی ادھوری رہی ہے ؟ اگر آپ  اپنے مقام، وقت اور دوسری رکاوٹوں کے باعث کسی احتجاجی مظاہرے میں شریک  نہیں ہوسکتے تو  اس کام کے لیے بھی ایک آن لائن سروس ہے۔اس سروس سے آپ کسی اور شخص کو  احتجاجی مظاہرے   میں شرکت کے لیے بھیج سکتے ہیں۔
وی سٹینڈ (Wistand) ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے، جہاں پر آپ کسی بھی وقت لوگوں کو اپنی جگہ احتجاج کےلیےہائر کر سکتے ہیں۔

آپ اپنی دلچسپی کی تحریکوں کی حمایت کرنے کے لیے بھی  لوگوں کو احتجاج کے لیے ہائر کر سکتے ہیں۔
اس سروس سے احتجاجی مظاہرین کو ہائر کرنے میں فی الحال بس ایک ہی رکاوٹ ہے کہ یہ سروس ابھی صرف فرانس میں پیش کی گئی ہے۔ فرانس میں گزشتہ 6 ماہ سے کافی مظاہرے ہو رہےہیں۔

(جاری ہے)

ہر ہفتے ہی پیلی جیکٹ پہن کر مظاہرین سامنے  آ جاتے ہیں۔ اب یہ معلوم نہیں کہ  ان میں سے کتنے حقیقی مظاہرین ہوتے ہیں اور کتنے وی سٹینڈ جیسے پلیٹ فارم سے ہائر کیے جاتے ہیں۔


وی سٹینڈ   کو شاید پیلی جیکٹ کے مظاہروں سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے لیکن اس کا تعلق حکومت مخالف تحریک سے نہیں ہے۔ یہاں سے کسی بھی قسم کے احتجاجی مظاہرے کے لیے لوگ ہائر کیے جا سکتے ہیں۔
وی سٹینڈ کی ویب سائٹ پر بہت سی  تحریکوں کا اندراج ہے۔ صارفین چاہیں تو یہاں خود سے بھی ایک  نئی تحریک شروع کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ یہاں فیس کی رقم عطیہ کرتے ہیں۔

یہ فیس اس شخص کو ادا کی جاتی ہے، جو آپ کی طرف سے احتجاج میں حصہ لیتا ہے۔
جب آپ مظاہرے میں شرکت کرنے والے ، جسے میسنجر کا نام دیا گیا ہے، کا آرڈر دیتے ہیں تو  وی سٹینڈ کی ٹیم  آپ کا رابطہ میسنجر سے کرا دیتی ہے۔جب میسنجر آپ کی تمام شرائط مان لیتا ہے تو رقم اس کے  اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جاتی ہے۔مظاہرے سے 48 گھنٹے پہلے آرڈر کرنے  پر میسنجر مختلف چیزیں جیسے پرنٹڈ ٹی  شرٹ، ٹوپی اور بینر کا بندوبست بھی کر سکتا ہے۔
جیو لوکیشن ٹیکنالوجی کی بدولت آپ اس بات کا بھی پتا چلا سکتے ہیں کہ میسنجر نے مظاہرے میں شرکت کی ہے یا نہیں۔امید ہے کہ مستقبل میں اس سروس کو دوسرے ممالک تک پھیلایا جائے گا۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu