انڈونیشیا میں جنگی طیارے سحری کیلئے جگانے کا کام سرانجام دیتے ہیں

ہمارے ہوا باز رات کے وقت پروازوں کی خصوصی مہارت حاصل کئے ہوئے ہیں‘ترجمان انڈونیشی فضائیہ

جمعہ 10 مئی 2019 12:24

انڈونیشیا میں جنگی طیارے سحری کیلئے جگانے کا کام سرانجام دیتے ہیں
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) انڈونیشیا میں جنگی طیارے روزے داروں کو سحری کیلئے جگاتے ہیں ۔ جزیرہ جاوا میں آبادی کے اوپر پروازیں کر کے رمضان بھر سحری کیلئے جگانے کا کام انجام دیتے ہیں ۔ طیارے نچلی پروازیں بھرتے ہیں ۔ ان کے شور سے لوگ نیند سے بیدار ہو جاتے ہیں ۔ انڈونیشیا ایشیاء کے جنوب مشرق میں واقع مسلم دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ۔

یہ 17508جزائر پر مشتمل ہے ۔ آبادی کے لحاظ سے یہ دنیا کا چوتھا بڑا اور مسلم آبادی کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک مانا جاتا ہے ۔ جزیرہ جاوا میں انڈونیشیا کی 50فیصد سے زیادہ آبادی بسی ہوئی ہے ۔ یہ آسیان گروپ کا بانی ملک جی20کا رکن ہے ۔قوت خرید کے لحاظ سے دنیا کا 15واں اور مجموعی قومی اعتبار سے بین الاقوامی اقتصادی طاقت مانا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

فجر سے قبل مسلمانوں کو سحری کیلئے جگانے کی ذمہ داری انڈونیشی فضائیہ کی ہے۔انڈونیشی فضائیہ کے ترجمان سوس یوریس نے بتایا کہ ہمارے ہوا باز رات کے وقت پروازوں کی خصوصی مہارت حاصل کئے ہوئے ہیں۔انہیں صبح 10بجے کے بعد روزے کی حالت میں طیارے اڑانے کی اجازت نہیں ہوتی۔برسہا برس سے ہمارے یہاں یہ روایت چلی آرہی ہے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اس روایت کو زندہ رکھنے کا مقصد انڈونیشیا کی عوام اور فضائیہ کے تعلق کو مضبوط بنائے رکھنا ہے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو سحری کی خاطر جگانے کیلئے طیاروں کے شور کو پسند نہیں کرتے ۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu