چینی خاتون کو زندہ آکٹوپس نگلنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 10 مئی 2019 23:51

چینی خاتون کو زندہ آکٹوپس نگلنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی

ایک چینی وی لاگر  نے  بحرالکاہل کے آکٹوپس کو زندہ نگلنے کی کوشش کی  لیکن   اپنا چہرہ  زخمی کرا بیٹھی۔
یہ نوجوان چینی خاتون  کیمرے کے سامنے  زندہ آکٹوپس کو کھانا چاہتی تھی لیکن آکٹوپس نے ان کے چہرے کو دبوچ کر زخمی کر دیا۔ ویڈیو  کے شروع میں یہ خاتون بڑے شوق سے آکٹوپس کھانے کی کوشش کرتی ہیں لیکن جلد ہی انہیں اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ اُن کے بس کی بات نہیں۔

اس کے بعدانہیں شدید تکلیف میں   ”میں اسے نہیں ہٹا سکتی“ کہتے ہوئے  سنا جا سکتا ہے۔
جب آکٹوپس ہٹ جاتا ہے تو وی لاگر کو احساس ہوتا ہے کہ ان کے گال پر گوشت کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا نہیں ہے۔ اس کے بعد وہ خاتون آکٹوپس کو ہاتھ میں پکڑے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ اس آکٹوپس کو اگلی ویڈیو میں کھائیں گی۔
نیشنل جیوگرافک کے مطابق آکٹوپس کے بازؤں میں کئی سو سکر (sucker) ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ آکٹوپس کے پیچیدہ دماغی نظام کی بدولت الگ الگ حرکت کرتے ہیں۔ ان سے آکٹوپس چھوتا، سونگھتا اور چیزوں کو ہلاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آکٹوپس پہلے سے ہی تکلیف دہ اورمشکل صورتحال کا اندازہ کر لیتے ہیں۔ وہ یاد بھی رکھتے ہیں، جو ویڈیو میں آکٹوپس کے برتاؤ سے ظاہر ہوتا ہے۔
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نوجوان لڑکی حقیقت میں آکٹوپس کو کھانا چاہتی تھیں یا اسے چہرے کے گرد لپیٹ کر ویڈیو دیکھنے والوں کی تعداد بڑھانا چاہتی تھیں۔
انٹرنیٹ پر کچھ صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان خاتون کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے تھا، وہ آکٹوپس کو کھانا چاہتی تھی اور آکٹوپس انہیں کھانا چاہتا تھا۔


Browse Latest Weird News in Urdu