بار کوڈ سکینر سیاہ لائنوں کو سکین نہیں کرتے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 2 جون 2019 23:36

بار کوڈ سکینر سیاہ لائنوں کو سکین نہیں کرتے

عام طور پر چار اقسام کے بار کوڈسکینر  استعمال ہوتے ہیں۔ان میں پین ٹائپ ریڈر اور لیزر سکینر، سی سی ڈی (Charge Coupled Device)ریڈر،  کیمرہ بیسڈ ریڈر اور انٹرفیسنگ بارکوڈ ریڈر ٹو پی سی شامل ہیں۔لائٹ سنسر کے ساتھ کام کرنے والے بار کوڈ سکینر میں ایک چیز عام ہے کہ وہ  سیاہ لائنوں کی بجائے ان کے بیچ سفید جگہ کو سکین کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


 اس کی وجہ یہ ہے کہ روشنی سفید جگہ سے منعکس ہوتی ہے اور سیاہ لائنوں میں جذب ہوتی ہے۔ اس سے جو ویو فارم جنریٹ ہوتی ہے وہ سفید میں  زیادہ یا اونچی اور سیاہ میں کم یا نیچی ہوتی ہے۔ اس کے بعد اسے مورس کوڈ کی طرح ڈی کوڈ کیا جاتا ہے۔


Browse Latest Weird News in Urdu