پوتے نے 84سالہ دادا کو فیشن سٹار بنا دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 12 جون 2019 23:58

پوتے نے 84سالہ دادا کو فیشن سٹار بنا دیا

84 سالہ ریٹائرڈ کیمسٹری  کے استاد ٹیٹسویا کو  فیشن میں کوئی دلچسپی نہیں لیکن اس کے باوجود وہ فیشن سٹار بن چکے ہیں۔ ایک بار انہوں نے اپنے پوتے کو  ایک فوٹو شوٹ کے لیے اپنے کپڑے ڈیزائن کرنے کی اجازت دی تھی ، جنہوں نے اپنے دادا کو متاثر کن فیشن سٹار بنا دیا۔
یہ سب پچھلے ماہ شروع ہوا جب ناؤیا  کوڈو   چھٹیوں میں اپنے گھر اکیٹا پریفیکچر میں اپنے دادا سے ملنے گئے۔

ملاقات کے دوران ناؤیا نے اپنے دادا سے گزارش کی کہ کیا وہ نئے ڈیزائن کےکپڑوں میں ایک فوٹو شوٹ کرا لیں گے۔ اس پر ٹیٹسویا راضی ہوگئے۔ اس کام کے دوران دادا پوتے نے کافی وقت بھی ساتھ گزارا اور خوب لطف بھی اٹھایا۔دادا اور پوتے میں سے  کسی نے نہیں سوچا تھا کہ یہ فوٹو شوٹ اتنا زیادہ مقبول ہوگا۔
ناؤیا نے بز فیڈ کو بتایا کہ  فوٹو شوٹ کے لیے وہ دادا  کے سکول گئے، جہاں وہ پرنسپل تھے، وہ ساحلوں اور مختلف مقامات پر گئے۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے ایسی جگہوں  پر بھی فوٹو گرافی کی جو فیشن فوٹوگرافی کے لیے موزوں نہیں تھیں۔ناؤیا نے کچھ تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کیں تو وہ فوراً ہی وائرل ہوگئیں۔
ایک شخص نے ٹیٹسویا کو داد دیتے ہوئے اُن کی تصویر پر کمنٹ کیا ”آپ میرے گروسری سٹور پر فروخت ہونے والی سبزیوں سے زیادہ تازہ ہیں“۔
ٹوئٹر پر تصاویر وائرل ہونے پر ناؤیا نےا پنے دادا کے لیے انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ بنایا ، جہاں وہ  اپنے دادا کی تصاویر پوسٹ کرتے رہتےہیں۔

ناؤیا نےا عتراف کیا کہ  صرف ایک مہینے میں اُن کے دادا اُن کی سو چ سے  زیادہ مقبول ہو گئے ہیں۔
انسٹاگرام پر ٹیٹسویا کے 99 ہزار فالورز ہیں اور ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کی چند تصاویر آپ بھی دیکھیں۔



متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu