مصروف سافٹ وئیر ڈویلپر کا بنایا ہوا چیٹ بوٹ، اُن کی طرف سے اُن کی دوست کے ساتھ میسجنگ کرتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 13 جون 2019 23:54

مصروف سافٹ وئیر ڈویلپر کا بنایا ہوا چیٹ بوٹ، اُن کی طرف سے اُن کی دوست کے  ساتھ میسجنگ کرتا ہے

ایک مصروف چینی کمپیوٹر پروگرامر نے اپنی دوست سے بات کرنے کے لیے ایسا چیٹ بوٹ بنایا ہے ، جو اُن کی طرف سے  آنے والے ہر میسج کا فوری  جواب دیتا ہے۔
چینی ٹیک کمپنی جے ڈی ڈاٹ کام میں سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ انجینئر کے طور پر کام کرنے والے لی کیاشیانگ  کا کہنا ہے کہ وہ اکثر  کام میں مصروف رہتے  اور اسی دوران اپنی دوست کے میسج کا جواب بھی نہیں دے پاتے تھے۔

وہ  جواب نہ دے کر اپنی دوست کا دل بھی نہیں توڑنا چاہتے تھے۔اسی لیے اُن کے ذہن میں چیٹ بوٹ بنانے کا خیال آیا، جو اُن کی طرف سے آنے والے پیغامات کےجوابات دے۔ لی نے بتایا کہ پہلے دن اس چیٹ بوٹ نے 300 ٹیکسٹ میسج کا تبادلہ کیا اور اُن کی دوست کے اس پر شک بھی نہیں ہوا۔ اُن کی دوست مشکوک ہوئی بھی تو صرف اس بات پر کہ لی اتنی تیزی سے جوابات کیسے دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)


لی نے اس چیٹ کی تصاویر آن لائن بھی پوسٹ کیں تاہم اپنی دوست کو اس بارے میں نہیں بتایا کہ  یہ میسج آٹو ریپلائی تھے۔لوگوں نے لی کو ایک ذہین شخص قرار دیا ہے اور اُن کےآئیڈے کی تعریف کی ہے۔ بہت سے لوگوں نے لی سے چیٹ بوٹ کے سورس کوڈ کے بارے میں بھی پوچھا ہے۔
بہت سے لوگوں نے لی پر تنقید  بھی کی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ لی کے پاس اپنی دوست کے میسج کا جواب دینے کے لیے وقت نہیں لیکن ان کےپاس  چیٹ بوٹ بنانے کےلیے وقت ہے۔
کچھ لوگوں نے لی کو خبردار کیا ہے کہ ہو سکتا ہے اُن کی دوست چیٹ بوٹ سے ہی محبت کرنے لگے۔
لی کی پوسٹ جیسے ہی  وائرل ہوئی  انہوں نے اپنا اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کردیا۔ ہو سکتا ہے کہ وہ  اپنی دوست کے سامنے اس چیٹ کو نہ لانا چاہتے ہوں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu