لہسن چھیلنے کے اس انوکھے طریقے نے سب کو حیران کر دیا۔ ویڈیو کروڑوں بار دیکھی گئی

بدھ 19 جون 2019 23:45

لہسن چھیلنے کے اس انوکھے طریقے نے سب کو حیران کر دیا۔ ویڈیو کروڑوں بار دیکھی گئی

لہسن چھیلنے وا لی خواتین جانتی ہیں کہ  یہ کام کتنا مشکل،  تکلیف دہ  اور اکتا دینے والا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ایک ٹوئٹر صارف  نے لہسن چھیلنے کا انوکھا اور آسان سا طریقہ ویڈیو کی صورت میں پوسٹ کیا تو یہ دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہو گیا۔ یہ ویڈیو فوراً ہی وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

اسے اب تک 21 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
لہسن چھیلنے کا یہ طریقہ ٹوئٹر صارف @VPestilenZ  نے پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے اس کے ڈسکرپشن میں لکھا کہ اگر کوئی بہت زیادہ کورین کھانے بناتا ہے تو اس کے لیے لہسن چھیلنے کا بہترین طریقہ ہے۔
اس ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu