بگلوں نے بوڑھے جوڑے کو 6 دن تک اُن کے گھر میں ہی یرغمال بنائے رکھا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 26 جون 2019 23:43

بگلوں نے بوڑھے جوڑے کو 6 دن تک اُن کے گھر میں ہی یرغمال بنائے رکھا
برطانیہ کے ایک بوڑھےجوڑے کا دعویٰ ہے کہ  انہیں بگلوں کے ایک جوڑے نے چھ دن تک اُن کے ہی گھر میں یرغمال بنائے رکھا۔بگلوں کا یہ جوڑا اُن کے لنکا شائر میں واقع گھر کی چھت پر گھونسلا بنا کر رہتا تھا۔ بوڑھے جوڑے کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ گھر سے نکلنے کی کوشش کرتے بگلے غصے میں آ جاتے اور اُن پر حملہ کر دیتے۔روئے اور برینڈا پیکارڈ کی کہانی الفرڈ ہچکاک  کی ”برڈز“ سے ملتی جلتی ہے۔


بوڑھے جوڑے کا کہنا ہے کہ  بگلوں کے بچے گھر کی چھت سے دروازے کے او پر بنی کنوپی پر گرے تو وہ جارح مزاج ہو گئے۔ یہ بوڑھا جوڑا جیسے ہی  دروازے سے باہر نکلنے کی کوشش کرتا ، پرندے حملہ کر دیتے۔
ایک بار  جب  71 سالہ بوڑھے نے گھر سے  باہر نکلنے کا فیصلہ کیا تو بگلوں نے اُن پر اتنا زور دار حملہ کیا کہ انہیں ہسپتال پہنچانا پڑا۔

(جاری ہے)

مقامی حکام نے اُن کے گھر کے باہر ایک  چھجا تعمیر کر دیا ہے۔

مقامی حکام فی الحال اُن کی حفاظت کے لیے اتنا ہی کر سکتے  ہیں۔
خوش قسمتی سے  پیکارڈ  کا گیراج گھر سے ہی متصل ہے، ایسے میں وہ ضرورت پڑنے پر اس کے دروازے سے باہر نکل کر شاپنگ کر سکتے ہیں۔روئے نے اس صورتحال میں مقامی حکام اور جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں جیسے  آر ایس پی سی اے اور آر ایس پی بی  سے بھی بات کی لیکن  وہ بھی کوئی مثالی حل فراہم کرنے میں ناکام رہے۔


ویئر کونسل کا کہنا ہے کہ  ہیرنگ بگلوں کو انڈے سینے اور بچے پالنے کے دوران  شکار نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے وہ بوڑھے جوڑے کی زندگی قابل برداشت بنانے کےلیے ضروری اقدامات ہی کر سکتے ہیں۔ ایسے میں حکام نے رے کے گھر کے باہر ایک چھجا بنا دیا  ہے۔
بدقسمتی سے جانوروں کے حقوق کا تحفظ کرنے والی تنظیمیں  بھی پیکارڈ کی مدد نہیں کر سکتی۔اس لیے  پیکارڈ کے پاس بگلوں کے بڑے ہونے اور اڑ کر کہیں جانے کے  لیے  سوائے انتظار کے کوئی راستہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu