زندہ زیورات۔اس تتلی کا سنہری خول دیکھنے میں سونے کے زیورات جیسا دکھائی دیتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 26 جون 2019 23:43

زندہ زیورات۔اس تتلی کا سنہری خول دیکھنے میں سونے کے زیورات جیسا دکھائی دیتا ہے

تتلی کا پیوپا  شکاری کیڑوں کا آسان شکار ہوتا ہے۔ اس کا خول جتنا موٹا ہوتا ہے، اس کے دکھائی دینے اور کھائے جانے کے چانسز اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔ آئیے آپ کو ایک ایسی تتلی کے بارے میں بتاتے ہیں، جس کے خول کو دیکھ کر لگتا ہے کہ آپ سونے کے زندہ زیورات کو دیکھ رہے ہوں اور یہی خول اسے شکاری کیڑوں سے بچاتا ہے۔
Mechanitis polymnia عرف نارنجی دھبوں  والا ٹائیگر پتنگا اور اس کے خول کو دیکھ کر ایسے لگتا ہے جیسے آپ سونے کے زیورات کو دیکھ رہے ہوں۔


یہ تتلی وسطی اور جنوبی امریکا کے جنگلوں میں رہتی ہے۔ یہ میکسیکو سے ایمزون کے برساتی جنگل میں ہر جگہ پائی جاتی ہے۔ اس کے پروں کا پھیلاؤ 65 سے 75 ملی میٹر ہوتا ہے۔ یہ تتلی خود تو بہت زیادہ خوبصورت نہیں لیکن اس کا پیوپا خالص سونے کا لگتا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے درختوں کے پتوں یا دیہاتی علاقوں میں گھروں کی دیواروں پر سونے کے زیورات چمٹے ہوئے ہیں۔

سونے کے رنگ کے خول کی وجہ سے شکاری پرندے اور دوسرے حشرات اس کے قریب نہیں آتے۔ اس تتلی کے خول کا رنگ اصل میں اس کا قدرتی دفاع ہے اور کافی موثر ہے۔
قدرتی ماحول میں خول کے رنگ سے روشنی منعکس ہونے کی وجہ سے اسے دیکھنا بہت مشکل ہے۔
اس تتلی کے خول کے بارے میں بہت سے افسانے بھی مشہور ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس کا خول دھات سے بنا ہوتا ہے جسے  کرنسی کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

تاہم سائنس نے اس سے متعلق کئی افسانوں کو جھٹلا دیا ہے۔
سائنس نے ثابت کیا ہے کہ اس تتلی کا خول دھات نہیں بلکہ صلبین (وہ نامیاتی مادّہ جو کیڑوں مکوڑوں کے پروں اور اِن کے باہِر کے سخت خول کی اصل ہے) سے بنا ہوتا ہے۔ چند دنوں میں ہی اس خول کا رنگ سونے جیسا نہیں رہتا اس لیے یہ کرنسی کے طور پر بھی استعمال نہیں ہو سکتا۔
اس تتلی کے علاوہ مزید کئی اقسام کی تتلیاں ایسی ہوتی ہیں، جن کے خول چمکدار ہوتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu