یہ دائرے کس رنگ کے ہیں؟ حیرت انگیز آپٹیکل الوژن

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 12 جولائی 2019 23:51

یہ دائرے کس رنگ کے ہیں؟ حیرت انگیز آپٹیکل الوژن

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک آپٹیکل الوژن نے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔اس حیرت انگیز آپٹیکل الوژن  کو دیکھ کر بہت سے لوگوں کو  اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا۔ Confetti الوژن کو کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنس انجینئر ڈیوڈ نووک نے تخلیق کیا ہے۔ اس آپٹیکل الوژن میں 12 دائرے دکھائے گئے ہیں، جن کے اوپر کثیر رنگی لائنیں ہیں۔


اس تصویر کو دیکھنے پر فوری طور پر پتا چلتا ہے کہ یہ دائرے سبز، سرخ اور ارغوانی رنگ کے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ذرا غور سے دیکھنے پر پتا چلتا ہے کہ تمام 12 دائرے ہلکے بھورے رنگ کے ہیں۔
ایک ویب سائٹ کےمطابق یہ Munker-White الوژن ہے۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے ہے کہ ہماری آنکھیں جب کوئی رنگ دیکھتی ہیں تو رنگت ظاہر ہونے میں اس رنگ کے ادرگرد موجود دوسرے رنگوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اس آپٹیکل الوژن میں بھی دائروں کی رنگت ظاہر ہونے میں سامنے موجود پٹیوں کا اہم کردار ہے۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے اسے اینی میشن کی مدد سے بھی سمجھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu