انسٹاگرام کی مؤثرشخصیات روس کی زہریلی جھیل میں تصویریں بنوانے لگی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 جولائی 2019 23:55

انسٹاگرام کی مؤثرشخصیات  روس کی  زہریلی جھیل میں تصویریں بنوانے لگی
انسٹاگرام کی بہت سی  مؤثر شخصیات حیران کن تصاویر بنوانےکے لیے  ہر حد سے گزر جاتی ہیں۔ آج کل بہت سے لوگ روس میں واقع ایک خوبصورت جھیل  پر جا کر تصاویر بنا رہے ہیں۔اس جھیل کی خوبصورتی  قدرتی نہیں بلکہ اس کے قریب واقع تھرمل پاور سٹیشن کی مرہون منت ہے۔
یہ تھرمل پاور سٹیشن  نقصان دہ راکھ اور دوسرا زہریلا مادہ اس جھیل میں ٹھکانے لگاتا ہے۔

اس جھیل کے پانی  کا نیلا رنگ، جو بہت خوبصورت دکھائی دیتا ہے،  وہ میٹل آکسائیڈ اور کیلشیم سالٹ کی وجہ سے ہے، جو اس جھیل کے پانی میں حل ہو جاتے ہیں۔روسی پاور پلانٹ، جو اس جھیل کا مالک بھی ہے، لوگوں کو تصویر بنوانے کے لیے  اس جھیل میں نہانے سے منع کرتا ہے۔
سائبیرین جنریٹنگ کمپنی نے آن لائن خبردار کیا ہے کہآپ راکھ کے ڈھیر میں  تیراکی  نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

اس میں موجود پانی میں الکلائن  کی سطح بہت زیادہ ہے۔ اس  کے پانی کے جلد کو چھونے سے  الرجی کا ردعمل ہو سکتا ہے۔پاور سٹیشن کا کہنا ہے کہ  اس جھیل کی تہہ کیچڑ سے لت پت ہے، جس میں پھنس کر نکلنا  ناممکن ہے۔
اس جھیل میں تصویر بنوانے کے خواہشمند  ہر خطرے کی پرواہ کیے بغیر اس جھیل میں  تصویریں بنوانے ہیں۔ ایک شخص کا کہنا ہے کہ  انہیں اس جھیل میں تیراکی کرنا خطرناک نہیں لگتا۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں تیراکی کرنے کے بعد اُن کی  ٹانگیں سرخ ہو گئیں اور ان میں دو دن تک خارش ہوتی رہی، اس کے بعد سب ٹھیک ہوگیا۔ اُن کا کہنا  ہے کہ اس قیمت پر اس جھیل میں تصویریں بنوانا برا سودا نہیں ہے۔
انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ ایسا بھی ہے، جو اس جھیل پر تصویریں بنوانے والوں  کو تلاش کرتا ہے۔ اس اکاؤنت نے انسٹاگرام پر ابھی تک 200 ایسے افراد کو تلاش کیا ہے، جو اس جھیل پر تصاویر بنوا چکے ہیں۔



متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu