سیکاڈا 3301۔ ایک گمنام تنظیم جو مشکل ترین آن لائن پزل سے اراکین بھرتی کرتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 6 اگست 2019 21:28

سیکاڈا 3301۔ ایک گمنام تنظیم جو مشکل ترین آن لائن پزل سے اراکین بھرتی کرتی ہے

خفیہ تنظیمیں انسانوں کو ہمیشہ سے تجسس میں مبتلا کرتی ہیں۔ اس لیے جب سیکاڈا 3301 (Cicada 3301) کی طرف سے پوسٹ کیے ہوئے پزل انٹرنیٹ پر سامنے آنے لگے تو انٹرنیٹ صارفین اس تنظیم کی انتظامیہ کے بارے میں تجسس کا شکار ہونے لگے۔
سیکاڈا 3301 وہ پراسرار تنظیم ہے جو کئی سالوں سے انٹرنیٹ پر مشکل پزل پوسٹ کرتی ہے۔ اس تنظیم نے اپنا پہلا پزل 4 جنوری 2012 کو پوسٹ کیا تھا۔

تنظیم کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح انتہائی ذہین ترین افراد کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔سیکاڈا کا پہلا میسج سادا ٹیکسٹ امیج کی صورت میں تھا، ا س سے ایک امیج یو آر آئی یا تصویر میں چھپے ربط تک رہنمائی ہوتی تھی، جسے مزید ڈی کوڈ کر کے ایک یو آر ایل تک پہنچا جا سکتا تھا۔اس یو آر ایل پر وزٹ کرنے سے ایک بک کوڈ اور ریڈٹ کا لنک سامنے آتا تھا۔

(جاری ہے)

ریڈٹ لنک سے مایان اعداد، حروف اور دو تصاویر تک رہنمائی ملتی تھی۔

ان دو تصاویر پر Welcome اور Problems لکھا تھا۔ یہ دونوں تصاویر مزید پیغامات پر مشتمل تھیں۔ یہ ایک فون نمبر اور پیغام کو ظاہر کرتے۔اس کے بعد اشارے ایک ویب سائٹ تک رہنمائی کرتے ، ویب سائٹ کو مخصوص وقت میں وزٹ کیا جاتا تو اس کے بعد دنیا میں کسی بھی مقام کا پتا چلتا۔اشاروں سے پزل حل کرنے والے میکسیکو، جنوبی کوریا، سپین، روس، فرانس اور امریکا کے کسی مقام پر پہنچتے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیکاڈا 3301 ایک عالمی تنظیم ہے۔
آخر کار ایک مہینے کے بعد سیکاڈا 3301گروپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے دو ایسے افراد کو ڈھونڈ لیا ہے، جن کی انہیں تلاش تھی۔ مارکوس وانر اور جوئل ایریکسن وہ دو افراد تھے، جنہوں نے پزل حل کیا ۔
پہلے پزل کے بعد دوسرا پزل 5 جنوری 2013، تیسرا 5 جنوری 2014 اور چوتھا 5جنوری 2016 کو سامنے آئے۔ 2016 کا پزل ٹوئٹر پر سامنے آیا۔
جب سے سیکاڈا 3301 کا نام سامنے آیا ہے، آج تک کوئی نہیں جانتا کہ یہ کیا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ کوئی خفیہ سوسائٹی ہے جبکہ بہت سے لوگ اسے مذہبی گروہ بھی قرار دیتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu