دیواروں کے بغیر انوکھے باتھ روم پر انٹرنیٹ صارفین کی کڑی تنقید

Ameen Akbar امین اکبر منگل 6 اگست 2019 22:52

دیواروں کے بغیر انوکھے باتھ روم  پر انٹرنیٹ صارفین کی کڑی تنقید

ٹوئٹر ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں لوگ   مختلف موضوعات اور چیزوں پر بحث و مباحثہ کرتے رہتے ہیں۔  اس پلیٹ فارم پر صارفین   کبھی بھی کسی مسئلے  پر متفق نہیں ہو پاتے لیکن اس بار ٹوئٹر کے تمام صارفین نے دیوروں کے بغیر بنے  اس باتھ روم کو  مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
ٹوئٹر  پر ایک رئیل اسٹیٹ  رپورٹر ڈیبرا نے ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں ایک کمرے کا دلچسپ منظر دکھایا گیا ہے۔

اس شاندار بیڈروم میں  صرف ایک ہی چیز انوکھی ہے اور وہ اس کا بغیر دیواروں کا  باتھ روم ہے۔

(جاری ہے)


اس باتھ روم میں ایک باتھ ٹب، دو بیسن اور ایک شاور کا ایریا ہے۔ اس باتھ میں کموڈ بھی کا ایریا بھی بغیر دیواروں یا دروازے کے ہے۔اس گھر کے مالک نے اس کمرے کے باتھ روم کی دیواریں خود ہی گرائی ہیں۔
ٹوئٹر صارفین نے جہاں اس طرح کے باتھ روم کو قابل نفرت قرار دیا ہے، وہاں اس گھر  کے مالک ٹرائے ولیمسن نے اسے بہترین آئیڈیا قرار دیا ہے۔
اس باتھ روم میں میاں اور بیوی کے لیے الگ الگ بیسن اور شاور ہیں لیکن  پورے باتھ روم  کے گرد کوئی دیوار نہیں۔ ٹرائے کا کہنا ہے کہ وہ اس باتھ روم کو ایسے ہی چاہتے ہیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu